جموں: جموں وکشمیر کے کئی کانگریس رہنماوں نے غلام نبی آزاد کی حمایت میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، جن میں پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق رکن ایڈوکیٹ مسعود چوہدھری بھی شامل ہیں۔ ایڈوکیٹ مسعود چوہدھری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دور بیٹھ کر پارٹی کو کنٹرول کرتے ہیں جس کے پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کوئی بھی فیصلہ بذات خود کرتے ہیں یا اپنے سکیورٹی گارڈز یا پی اے سے کرتے ہیں، جس کی وجہ سے غلام نبی آزاد جیسے سینئر رہنماون کی عزت کو ٹھیس پہنچی ہے اور اسی لئے ہم نے مجبورا استعفی دے دیا اور اب آزاد کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Azad Resign from Congress غلام نبی آزاد کا استعفیٰ کانگریس کے لیے نقصان دہ ہے
انہوں نے کہا کہ تمام سینئر اور تجربے کار رہنماﺅں کو الگ تھلگ کر دیا گیا ہے اور نااہل اور خوشامد کرنے والوں کے ایک گروہ نے پارٹی کا کام کاج چلانا شروع کردیا ہے۔ لیکن اب آزاد صاحب کی مدد سے ہم جموں کشمیر کے مسائل حل کریں گے۔