عموما مدارس دینی تعلیم و تربیت کے لئے مشہور و معروف ہوتے ہیں اور ایسا تسلیم کیا جاتا ہے کہ مدارس صرف دینی تعلیم ہی مہیا کراتے ہیں اور طرقی پسند چیزوں سے ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے لیکن ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی شہر میں ایک ایسا مدرسہ ہے جو وقت کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے طرقی پسند چیزوں کو تسلیم کر رہا۔ یہاں دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ سیلف ڈفینس کی بھی تعلیم دی جا رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہاں سیلف ڈفینس کی تربیت غیر مسلم طلباء کو بھی دی جاتی ہے۔
ضلع بارہ بنکی کے پیر بٹاون محلہ میں واقع مدرسہ شاہد علوم میں تعلیم کے ساتھ ساتھ سیلف ڈفینس کی بھی تربیت دی جاتی ہے۔ اس میں مدارس کے طلباء کے ساتھ دیگر بچوں کو بھی تربیت دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ پٹنہ: مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی زبوں حالی کا شکار
مدرسہ شاہد علوم میں سیلف ڈفینس کی تربیت شام پانچ بجے دی جاتی ہے جس میں قرب و جوار کے بچے بھی تربیت حاصل کرتے ہیں، مدرسے میں 40 سے زیادہ طلباء کو سیلف ڈفینس کی ٹریننگ کے طور پر تائیکوانڈو سکھایا جاتا ہے۔ ان میں تقریبآ 15 طلباء غیر مسلم ہیں، انہیں مدرسے میں ہر جگہ آنے جانے کی اجازت ہے۔
طلباء کو مدرسے میں گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ سیلف ڈفینس میں مسلم لڑکیاں سب سے زیادہ چسپی لیتی ہیں۔ وہ اسے اپنے لئے نہایت ضروری سمجھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تائیکوانڈو کی تربیت حاصل کر کے نہ صرف فٹ رہیں گے بلکہ وہ اپنی حفاظت بھی بہتر طور سے کر سکیں گی۔