ETV Bharat / bharat

Workshop for Women: خواتین کے لیے سیلف ڈیفنس اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپ کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 10:21 PM IST

بھوپال کی تنظیم بی بی ایم گروپ برادر ہوڈ فور مسلمس کے ذریعہ خواتین کے لیے دس روزہ سیلف ڈیفنس اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپ Ten day workshop کا اہتمام کیا گیا۔

Self Defense and Personality Development Workshop for Women
خواتین کے لیے سیلف ڈیفنس اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپ کا اہتمام

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم بردر ہوڈ فور مسلمس BBM Group سماجی کاموں میں بھوپال کی سبھی تنظیموں سے آگے ہے۔ اس تنظیم کے ذریعہ جہاں کورونا وبا میں ہوئے لاک ڈاؤن میں لوگوں کی لگاتار مدد کی تھی، تو وہیں اس وقت لوگوں کو راشن، ان کا علاج اور دیگر مدد پہنچانے کا کام بھی جاری ہے۔

ویڈیو

یہ تنظیم ویکسینیشن مہم Vaccination Campaign میں بھی حکومت کے شانہ بشانہ چل رہی ہے۔ اسی درمیان تنظیم بی بی ایم گروپ خواتین کی مدد کے لیے کئی پروگرام چلا چکی ہے، جس کے تحت اب اس کے ذریعہ لڑکیوں کے لئے 10 روزہ پرسنالٹی ڈویلپمنٹ اور سیلف ڈیفنس ورکشاپ چلائی جارہی ہے، جس میں لڑکیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ورکشاپ کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین میں قائدانہ صلاحیت پیدا کرنے کے لیے بیداری مہم

بی بی ایم گروپ کی ورکشاپ میں شرکت کر رہی لڑکیاں تنظیم کی اس پہل سے بہت خوش ہیں کیونکہ اس طرح کے کورس کرنے کے لیے اگر دوسری جگہ داخلہ لیا جائے تو زیادہ پیسے خرچ ہوتے ہیں جبکہ یہ تنظیم ان لڑکیوں کو مفت ٹریننگ دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ تنظیم بی بی ایم گروپ بردر ہوڈ فور مسلمس Brotherhood for Muslims ضرورت مند خواتین کے لیے ہر طرح کے پروگرام اور ورکشاپ چلاتی ہے تاکہ خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہو کر اپنے اور اپنے اہل خانہ کی مدد کر سکیں۔

بھوپال کی تنظیم بی بی ایم گروپ برادر ہوڈ فور مسلمس کا مقصد ہے کہ اس طرح کے پروگرام میں خواتین شرکت کر نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑے ہوں بلکہ اپنے اہل خانہ کی بھی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.