کولکاتا: ملك كی دوسری ریاستوں كی مغربی بنگال میں پندرہ اگست كو ہونے والی یوم آزادی كی تقریبات كی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ تمام اضلاع میں پندرہ اگست كو مختلف تقریبات کے لیے سركاری اور غیر سركاری اداروں كی جانب سے تیاریوں كا سلسلہ جاری ہے۔ Bangladesh Border Security tighten
اسی درمیان یوم آزادی كے مدنظر جنوبی 24 پرگنہ كے سندربن میں واقع بھارت -بنگلہ دیش سرحد سے متصل گاؤں میں سكیورٹی انتظامات سخت كر دیے گئے ہیں۔خلیج بنگال سے متصل مختلف جزیروں پر مغربی بنگال پولیس كی جانب سے گشتی مہم میں تیزی لائی گئی ہے ۔
ذرائع كے مطابق جنوبی 24 پرگنہ كے جھاڑكھالی آئی لینڈ تھانہ، سندربن آئی لینڈ تھانہ اور گوسابہ آیی لینڈ تھانہ كی جانب سے بھارت -بنگلہ دیش سرحد كے قریب مشتركہ طور پر گشتی مہم چلائی گئی۔ سرحد سے متصل گاؤں میں سكیورٹی انتظامات كا جائزہ بھی لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Har Ghar Tiranga Campaign آج سے ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز
جنوبی 24 پرگنہ كی پولیس انتظامیہ نے فیری گھاٹوں، ریلوے اسٹیشینوں اور بس اسٹینڈز پر سكیورٹی انتظامات سخت كر دیے گئے ہیں۔ تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس كے ساتھ ساتھ لوگوں سے ان كے سفر سے متعلق پوچھ گچھ كی جا رہی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے كہا كہ یوم آزادی كے مد نظر سكیورٹی انتظامات سخت كرنے كی ہدایت پر عمل كیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے كہاكہ جنوبی 24 پرگنہ كے سندربن بلاك میں درجنوں جزیرے ہیں۔ ان كی سكیورٹی انتظامات كی ذمہ داری مغربی بنگال پولیس كے ساتھ ساتھ بی ایس ایف، بھارتی بحریہ پر بھی ہے۔ تمام محكمے اس كو لے كر سنجیدہ ہے ۔ سكیورٹی انتظامات كو پختہ بنانے كے لیے گشتی مہم تیز كر دی گئی ہے۔