ETV Bharat / bharat

PFI Active in PM مدھیہ پردیش میں پی ایف آئی کی خفیہ سرگرمیاں جاری ہیں، ذارئع

اے ٹی ایس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی سرگرمیاں ریاست مدھیہ پردیش میں جاری ہیں۔ یہاں وہ خفیہ تربیتی پروگرامز منعقد کرتے رہتے ہیں۔ گذشتہ روز اے ٹی ایس نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست سے پی ایف آئی کے 22 اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔ PFI Secret Activities in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں پی ایف آئی کی خفیہ سرگرمیاں جاری ہیں

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 11:02 AM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 4 فروری کو اے ٹی ایس پولیس اسٹیشن میں پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ریاست میں اب تک 22 پی ایف آئی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پی ایف آئی کے 100 سے زیادہ ارکان اے ٹی ایس کے نشانے پر ہیں۔ ان چار میں سے دو کو اندور سے، ایک کو بھوپال سے اور ایک کو مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے گرفتار کیا گیا۔ اے ٹی ایس کی جانچ میں پتا چلا کہ پی ایف آئی مدھیہ پردیش میں کافی سرگرم ہے۔ ایم پی کے علاوہ راجستھان، اتر پردیش، بہار، دہلی، ہریانہ، اتراکھنڈ سمیت دیگر کئی ریاستوں میں پی اف آئی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وہیں ریاست کے دارالحکومت بھوپال کے ساتھ ساتھ اندور، اجین، کھڑگاؤں، باروانی، کھنڈوا، برہان میں بھی پی ایف آئی کی یونٹ قائم ہے۔ اے ٹی ایس افسران نے ان اضلاع میں اپنی توجہ بڑھا دی ہے۔

اے ٹی ایس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک جن 22 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ خفیہ طور پر تنظیم کے لئے کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کئی خفیہ میٹنگز بھی کیں۔ ذرائع کے مطابق یہ لوگ بحران کے وقت، جیسے سیلاب، آفت، فصل کی خرابی اور جہاں بے روزگاری زیادہ ہوتی ہے، میں سماجی کارکن کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس دوران وہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور انہیں تنظیم کے اغراض و مقاصد سے واقف کراتے ہیں جو لوگ ان سے متاثر ہوتے ہیں وہ تنظیم کے رکن بن جاتے ہیں۔

پی ایف آئی کے جن اراکین کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے، ان میں غلام رسول اندور ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن ہیں اور انہیں بھوپال سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسرا ملزم غلام نبی پی ایف آئی کے فنانس مینیجر بتائے جاتے ہیں۔ ان پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا بھی الزام ہے۔ تیسرا ملزم پرویز خان کو اورنگ آباد ضلع صدر بتایا گیا ہے۔ انہوں نے پونے سے پی ای (physical endurance) کا کورس کیا اور پھر انہیں پی ای کا انچارج بنا دیا گیا۔ وہ پی ای انسٹرکٹر کا کورس کروانے کے لیے ریجنل پی ای انچارج حیدر حبیب ساکن کرناٹک کے ساتھ کئی بار ایم پی آ چکے ہیں۔ بھوپال سے گرفتار کیے گئے واسد خان بنیادی طور پر شیوپور کے رہنے والے ہیں۔ یہ پی ایف آئی کے قانونی ونگ کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ انہوں نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (NCHRO) میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت اس گروپ کے ریاستی جنرل سکریٹری تھے۔

مزید پڑھیں:۔ PFI Members in Judicial Custody پی ایف آئی کے چار ارکان پندرہ فروری تک عدالتی حراست میں

اے ٹی ایس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق پابندی کے بعد بھی ان کا ذہنی اور جسمانی تربیتی کیمپ جاری ہے۔ اے ٹی ایس کی ٹیم کو پورے ایم پی میں تنظیم کے اراکین کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے پی ایف آئی کے ارکان کو اندور، بھوپال، نیمچ، شیوپور، راج گڑھ، شاجاپور اور گنا میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.