ETV Bharat / bharat

شردپوار کی پرشانت کشور کے ساتھ دوسری ملاقات

انتخابی حکمت عملی بنانے والے پرشانت کشور نے پیر کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی، ایک ماہ کے اندر ان کی یہ دوسری ملاقات ہے۔

ncp supremo sharad pawar and prashant kishor meeting at delhi
شردپوار کی پرشانت کشور کے ساتھ دوسری ملاقات
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 2:30 PM IST

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار اور انتخابی حکمت عملی تیار کرنے والے پرشانت کشور نے پیر کو دہلی میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق 2022 یوپی اسمبلی اور 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے دونوں کے مابین تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرشانت کشور 6 جن پتھ پر واقع شرد پوار کی رہائش گاہ پر ملاقات کر رہے ہیں۔ وہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کل نیشنل فورم کا اجلاس شرد پوار کی رہائش گاہ پر ہی ہوگا جس میں یشونت سنہا اور ڈی راجہ بھی شریک ہوسکتے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ قومی پلیٹ فارم کا آغاز یشونت سنہا نے بی جے پی چھوڑنے کے بعد کیا تھا۔

ایک ماہ میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار اور انتخابی حکمت عملی بنانے والے پرشانت کشور کی یہ دوسری میٹنگ ہے۔ اس سے قبل گیارہ جون کو پرشانت کشور ان سے ملنے ممبئی میں واقع ان کے رہائش گاہ پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں:

شرد پوار، بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ بنانا چاہتے ہیں: نواب ملک

'پلوامہ جیسے حملے کے بغیر بی جے پی کی واپسی ممکن نہیں'

یہ اجلاس اس لیے بھی اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے بعد پرشانت کشور نے کہا تھا کہ اب وہ اس کام یعنی انتخابی حکمت عملی کو چھوڑ رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.