جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے تین گاؤں کو سکیورٹی فورس نے مشترکہ طور پر محاصرے میں لیکر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ Search Operation Continues in three Villages of Shopian
سکیورٹی فورس کی مشترکہ ٹیم میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہیں، فورس نے ضلع کے مولو علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی مہم شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Frisking In Srinagar: شہرسرینگر کے مختلف علاقوں میں تلاشی مہم
وہیں سکیورٹی فورس نے بابہ خیدر ترینج علاقے کو بھی محاصرے میں لے لیا ہے اور وہاں بھی تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے چھتری پورہ علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ تینوں گاؤں میں آخری اطلاع موصول ہونے تک تلاشی کاروائیاں جاری تھیں۔