شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد خاسی پورہ علاقے کو محاصرے میں لے لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ Search Operation in Shopian Village
ذرائع کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف Army's 34 Rashtriya Rifles CRPF اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیاں کے خاسی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرے لگا کر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصلات کا انتظار
یہ بھی پڑھیں: Search Operation in Pulwama پلوامہ کے صوفی محلہ پنگلنہ میں سرچ آپریشن شروع