ETV Bharat / bharat

SDH Tral Lacks basic facilities: ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں بنیادی سہولیات ندارد - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

بشیر احمد نامی ایک مقامی شخص نتے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اسپتال ترال ایک سو بیس دہیات کے لیے بنایا گیا تھا لیکن جب یہاں دور دراز سے مریضوں کو لایا جاتا ہے تو اسکو علاج و معالجہ کے بجائے سرینگر ریفر کیا جاتا ہے جو غریب لوگوں کے لیے ایک مشکل امر ہے۔SDH Tral Lacks basic facilities

ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں لازمی سہولیات ندارد

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 10:48 PM IST

ترال: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب عوام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اسپتال میں بورڈ تو سب ڈسٹرکٹ اسپتال کا لگا ہوا ہے لیکن سہولیات ایک پرائمری اسپتال کی بھی نہیں ہے۔ اس موقع پر بشیر احمد نامی ایک مقامی شخص نتے بتایا کہ یہ اسپتال ایک سو بیس دہیات کے لیے بنایا گیا تھا لیکن جب یہاں دور دراز سے مریضوں کو لایا جاتا ہے تو اسکو علاج و معالجہ کے بجائے سرینگر ریفر کیا جاتا ہے جو غریب لوگوں کے لیے ایک مشکل امر ہے۔The sub-district hospital does not have the necessary facilities

پیر محمد شفیع (مقامی شخص ) نے بتایا کہ اسپتال کا نظام اب بہتر تو ہوا ہے لیکن اکثر لوگوں کو بڑے ٹیسٹ دیگر کسی ہسپتال میں کرانا پڑتا ہے، جس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایک اور مقامی شخص غلام حسین نے بتایا کہ دن کے اوقات میں انتظام بہتر رہتا ہے لیکن رات کے دوران یہاں مناسب ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں ہوتے ہیں، جسکی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسپتال میں لازمی سہولیات کے فقدان پر اب عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماوں نے بھی بیانات دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں لازمی سہولیات ندارد

مزید پڑھیں:۔ Kasturba Gandhi Hospital: 'سرکاری ہسپتال میں بنیادی سہولت کا فقدان، الٹرا ساؤنڈ کیلئے کوئی انتظام نہیں'

نیشنل کانفرنس کے مقامی رہنما شیخ رشید نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اسپتال نام بڑے اور درشن چھوٹے کی عملی مثال پیش کررہا ہے اور نائٹ ڈیوٹی پر دانتوں کے ڈاکٹرز کو رکھا جا رہا ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسپتال کا نظام کس قدر بد انتظامی کا شکار ہے۔ وہیں بی ایم او ترال ڈاکٹر وریندر سنگھ نے بتایا کہ اسپتال بڑے اچھے ڈھنگ سے کام کر رہا ہے اور کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے عوامی شکایات کی سختی سے تردید کی۔ الزامات اور جوابی الزامات کے باوجود اب ترال سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں نظام کب بہتر ہو گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.