پنجاب میں منشیات سے اموات میں دن بدن اضافہ کے درمیان نشہ کو لے کر ایک صحافی اور پولیس کے جھگڑے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ بھگونت مان کی نئی حکومت منشیات کے خلاف ایک بڑی مہم چلانے کا دعویٰ کر رہی ہے Bhagwant Mann Claiming to Launched a Major Campaign Against Drugs۔ اسی درمیان لدھیانہ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ وائر ویڈیو میں ایک صحافی اور پولیس افسر کے درمیان منشیات کو لے کر ہاتھا پائی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب صحافی پولیس اہلکار پر سنگین الزامات لگا رہا ہوتا ہے تو پولیس اہلکار گاڑی سے منشیات نکالتا ہے اور کہتا ہے کہ 'صحافی سے نشہ آور اشیاء برآمد ہوئی ہے، جس کی بنیاد پر انہوں نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔' ان کا کہنا ہے کہ وہ صحافی کو گرفتار کرنے والے ہیں۔
وہیں وائرل ویڈیو میں صحافی کو یہ کہتے ہوئے سناگیا کہ پولیس افسر کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ وہ منشیات فروخت کر رہا ہے۔ جاری جھگڑے کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
صحافی راجن ورما نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے اس علاقے میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے لائن کے قریب منشیات کا اڈہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سالم تاباری پولیس بعض اوقات منشیات فروشوں سے پیسے لے کر انہیں چھوڑ دیتی ہے۔'
انہوں نے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی بتایا کہ ایک نوجوان کو مبینہ طور پر نشہ کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اسے زبردستی یہ اعتراف کرنے پر مجبور کیا گیا ہے کہ نشہ ان کے پاس سے ملا تھا۔ دوسری جانب اے سی پی مہیش سینی نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں آیا ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافی اور پولیس افسر کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: