ETV Bharat / bharat

مہاراشٹرمیں 17 اگست سے اسکول نہیں کھلیں گے - اسکول نہ کھولنے کا فیصلہ

ریاستی حکومت کے محکمہ تعلیمات نے ریاست بھر میں 17 اگست سے اسکول شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ریاست میں کورونا کے پیش نظر اسکول نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہاراشٹرمیں 17اگست سے اسکول نہیں کھلیں گے

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 7:00 PM IST

کوروناحالات پر نظرِ رکھنے کیلئے تشکیل ٹاسک فورس نے اسکول کھولنے کی مخالفت کی تھی۔

اس ضمن میں کل رات وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابھی ریاست میں کہیں بھی اسکول شروع نہیں ہوں گے۔

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1547 کم ہو کر 68018 ہو گئے ہیں۔

اسی دوران ریاست میں 6944 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6166620 ہوگئی ہے۔

جبکہ 163 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کے اعدادوشمار بڑھ کر 134364 ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹر: اسکول کھولنے کا فیصلہ ملتوی

اس عرصے کے دوران کیرالہ میں مثبت کیسز 3973 سے بڑھ کر 176478 ہو گئے ہیں اور 19411 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3415595 ہو گئی ہے۔

جبکہ 116 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 18120 ہو گئی ہے۔

یواین آئ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.