ETV Bharat / bharat

تریپورہ: چھٹی سے 12ویں تک کے اسکولزکھلیں گے

اسکولز کے افسران کو صلاح دی کہ اگر وافر کمرے دستیاب نہیں ہیں تو ایک ہی شفٹ میں کلاسز لگائیں اور سبھی جماعتوں کی ہر شفٹ میں نصف طلبا کو ڈبل شفٹ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

چھٹی سے 12 ویں تک کے اسکولزکھلیں گے، کل
چھٹی سے 12 ویں تک کے اسکولزکھلیں گے، کل
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 11:03 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار سست پڑنے کے دوران تریپورہ کے محکمہ تعلیم نے ضروری احتیاط اور حفاظتی طریقوں کے ساتھ بدھ سے چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے اسکول کو دوبارہ سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے محکمے کی ڈائریکٹر چاندنی چندرن نے منگل کے روز کہا کہ کورونا کی پازیٹی وٹی شرح میں گراوٹ اور بچوں کی تعلیم کو ہورہے نقصان کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی اجازت سے 25 اگست سے سیکنڈری سطح سے آگے کی جماعتوں کو جسمانی طور پر موجود گی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Telangana to Reopen Educational Institutes: یکم ستمبرسے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

کلاسز کا انعقاد کے طور طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کراتے ہوئے انہوں نے اسکولوں کے افسران کو صلاح دی کہ اگر وافر کمرے دستیاب نہیں ہیں تو ایک ہی شفٹ میں کلاسز لگائیں اور سبھی جماعتوں کی ہر شفٹ میں نصف طلبا کو ڈبل شفٹ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ پرنسپل اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ بچوں کے بیٹھنے کے دوران متبادل نشستیں خالی رکھی جائیں۔ دو شفٹوں میں چلنے والے تمام اسکول، روزانہ اسکول آنے والی ہر کلاس کے نصف طلباء کے لیے ایک روسٹر تیار کریں گے ، جس میں 100 فیصد اساتذہ کی حاضری اور متبادل نشستیں خالی رکھنے کا انتظام ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.