ETV Bharat / bharat

Cracker Free Diwali Message اسکول کے طلبا نے آلودگی سے پاک دیوالی منانے کا پیغام دیا

گیا میں دیوالی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ بازاروں میں دوکانیں سجی ہوئی ہیں۔ اسی دوران گیا میں واقع شانتی نیکتن اسکول کے بچوں نے آلودگی سے پاک دیوالی منانے کا پیغام دیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 10:00 PM IST

اسکول کے طلبا نے آلودگی سے پاک دیوالی منانے کا پیغام دیا

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع شانتی نیکتن اسکول کے بچوں نے آلودگی سے پاک دیوالی منانے کا پیغام دیا ہے۔ اسکول کے طلبہ وطالبات نے رنگولی اور پلے کارڈ وغیرہ کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے۔ اسکول کی طرف سے کہا گیا کہ بچے پٹاخے پھوڑنے کے بجائے اسی پیسے سے غریب وبے سہارا یتیم بچوں کے درمیان مٹھائیاں تقسیم کریں۔

ضلع گیا میں دیوالی تہوار کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ بازاروں میں دوکانیں سجی ہوئی ہیں۔ اسکولوں میں چونکہ دیوالی کے پیش نظر چھٹی ہونے والی ہے تو ایسے میں اسکولوں میں طلبہ آپس میں دیوالی کا جشن بھی منا رہے ہیں۔ آج شہر کے بڑے اسکول شانتی نیکتن میں دیوالی کا جشن منایا گیا۔ بچوں نے اسکول کے احاطے کو دیے سے سجایا اور اس دوران بچوں کے درمیان رنگولی اور پینٹنگ کے ذریعے مقابلہ بھی ہوا۔

خاص بات یہ ہے کہ اسکول کے طلبہ نے معاشرے کو پیغام بھی دیا ہے۔ طلبہ نے اپیل کی کہ پٹاخے نہیں پھوڑے جائیں کیونکہ ماحولیات کو آلودگی سے پاک کرنا سبھی کی ذمہ داری ہے بلکہ اسی پیسوں کا اچھے کاموں استعمال کریں۔ اس دوران طلبہ کو اساتذہ نے بھی روشنی کا تہوار دیوالی کی اہمیت اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اسکول کے چیئرمین ہری پرپننا نے بچوں، اساتذہ اور ملازمین کو دیوالی کی مبارکباد دی اور بچوں کو پٹاخے نہ پھوڑنے کی ہدایت دی۔ پٹاخے نہ پھوڑ کر غریب بچوں کی اس رقم سے مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Guidelines Regarding Crackers on Diwali آلودگی کنٹرول بورڈ کی طرف سے دیوالی پر پٹاخوں سے متعلق ہدایات جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.