ریاست ہریانہ کے ریواڑی ضلع میں ریواڑی کوسلی مارگ پر روہڑئی موڑ کے قریب ایک نجی اسکول بس، ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بس کا اچانک بریک فیل ہوگیا جس کی وجہ سے وہ ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں درجنوں بچے زخمی ہوگئے۔
بتایا جارہا ہے کہ بس اسکول کے بچوں سے بھری ہوئی تھی۔ اس واقعے میں ایک استاد، بس ڈرائیور سمیت درجنوں بچے زخمی ہوگئے جنہیں ریواڑی کے ٹراما سینٹر میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریواڑی ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل بچوں کی نگرانی کر رہی ہے۔