ETV Bharat / bharat

امارت شرعیہ کی لائبریری سے اہل علم و طلبا فائدہ اٹھائیں: نائب امیر شریعت

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 12:02 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت مولانا شمشاد الرحمانی قاسمی نے امارت شرعیہ کی لائبریری کا جائزہ لیا۔

Emirate e Shariah
Emirate e Shariah

امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد الرحمانی قاسمی نے کہا کہ قوموں کے عروج و زوال میں لائبریری کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، لائبریریاں قوموں کی تاریخ اور ثقافت کو ذخیرہ کرنے اور دوسری نسل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے ہر میدان میں کتب خانوں کے کردار سے کبھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ان ہی میں سے ایک بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ میں مسلمانوں کی سب بڑی نمائندہ ادارہ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ہے جس کے قیام کے ساتھ ہی لائبریری کا بھی قیام عمل میں آیا تھا تاکہ امت مسلمہ میں بالخصوص طلباء میں مطالعہ کا ذوق پیدا ہو اور وہ اپنی تاریخی، تہذیبی و ثقافتی وراثت سے آشنا ہوں۔

Emirate e Shariah

مزید پڑھیں:۔ امارت شرعیہ کا ماضی تابناک، حال شاندار اور مستقبل روشن ہے: مولانا شمشاد رحمانی قاسمی

انہوں نے کہا کہ امارت شرعیہ کی لائبریری مفاد عامہ کے لئے قائم کی گئی ہے۔ اس سے ہر طبقہ کے لوگوں کو مستفید ہونا چاہیے۔ تخلیق و تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کے لئے یہاں کافی مقدار میں مواد جمع ہیں۔ اسی طرح تاریخی، سماجی، ادبی و مذہبی امور سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بھی یہاں کئی اہم کتابیں موجود ہیں جن سے لوگوں استفادہ کرنا چاہیے۔

لائبریری کے انچارج مولانا رضوان احمد ندوی نے بتایا کہ اس لائبریری میں مختلف علوم و فنون کے پانچ ہزار سے زیادہ کتابیں موجود ہیں، شائقین کثیر تعداد میں کتب خانہ میں مطالعہ کے لئے آتے ہیں اور استفادہ کر کے جاتے ہیں تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی آمد و رفت کم ہو گئی ہے۔ یہاں کا کتب خانہ تمام لوگوں کے لئے کھلا رہتا ہے، نائب امیر شریعت نے کتاب خانہ کا جائزہ لینے کے بعد کئی اہم ضروری ہدایات دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.