ETV Bharat / bharat

کیرالہ میں آف لائن امتحان منعقد کرنے پر عبوری روک - کیرالہ حکومت کے آف لائن امتحان منعقد کرنے والے فیصلے

عدالت عظمی نے کیرالہ حکومت کے آف لائن امتحان منعقد کرنے والے فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلے سے پہلے ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر توجہ نہیں دی۔

کیرالہ میں آف لائن امتحان منعقد کرنے پر عبوری روک

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 7:38 PM IST

سپریم کورٹ نے کیرالہ میں کورنا وائرس کے متاثرین بڑھنے کے درمیان 6 ستمبر سے گیارہوں کے مجوزہ آف لائن امتحانات منعقد کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے پر جمعہ کے روز عبوری روک لگادی ہے۔

جسٹس ایم خانولکر، جسٹس ریشی کیش رائے اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی ڈویژن بنچ نے درخواست دہندگان کے وکیل پرشانت کے دلائل سننے کے بعد ریاستی حکومت کے آف لائن امتحان منعقد کرنے کے فیصلے پر عبوری روک لگا دی۔اس معاملے کی آئندہ سماعت 13 ستمبر کو ہوگی۔

عدالت عظمی نے حکومت کیرالہ کے اس فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلے سے پہلے، ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر توجہ نہیں دیا۔

واضح رہے کہ کیرالہ میں روزانہ کورونا وائرس کے 30 ہزار متاثرین سامنے آرہے ہیں، جو قومی اوسط کا 70 فیصد ہے۔

آف لائن امتحان منعقد کرنے کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے ہائی کورٹ کے انکار کرنے کے بعد درخواست دہندگان نے عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

online exam
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.