ETV Bharat / bharat

SC on Adani Hindenburg Issue اڈانی ہنڈنبرگ معاملہ میں سپریم کورٹ کا چھ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم - اڈانی ہنڈنبرگ معاملہ میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل

سپریم کورٹ نے ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ پر چھ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے دو ماہ میں رپورٹ طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔ SC sets up expert committee on the issue in adani hindenburg case

اڈانی ہنڈنبرگ معاملہ میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 11:30 AM IST

دہلی: سپریم کورٹ نے اڈانی ہنڈنبرگ کیس کی تحقیقات کے لیے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ ریٹائرڈ جسٹس اے ایم سپرے عدالت کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ اتنا ہی نہیں سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایس ای بی آئی اس معاملے میں تحقیقات جاری رکھے گا اور دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ایس ای بی آئی پہلے ہی ہندنبرگ رپورٹ اور مارکیٹ کی خلاف ورزی سمیت دونوں الزامات کی جانچ کر رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ایس ای بی آئی کی جانچ جاری رہے گی۔ ایس ای بی آئی کو 2 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرنی ہے، یہی نہیں سپریم کورٹ نے ہنڈنبرگ رپورٹ کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ SC on Adani Hindenburg Issue سپریم کورٹ کا ہنڈنبرگ اڈانی معاملے کی رپورٹنگ پر پابندی سے انکار

ریٹائرڈ جسٹس اے ایم سپرے کیل کے علاوہ اس کمیٹی میں او پی بھٹ، جسٹس کے پی دیو دت، کے وی کامت، این نیلیکانی، سوم شیکھر سندریسن شامل ہیں۔ امریکی فرم ہنڈ نبرگ نے حال ہی میں گوتم اڈانی کی قیادت میں اڈانی گروپ کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اپنی رپورٹ میں ہنڈنبرگ نے اڈانی گروپ پر مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرز میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ تاہم گوتم اڈانی کی قیادت والے اڈانی گروپ نے ان الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس رپورٹ میں عوام کو گمراہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.