ETV Bharat / bharat

Women Reservation Bill سپریم کورٹ نے خواتین ریزرویشن بل پر مرکز سے جواب طلب کیا

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 3:37 PM IST

سپریم کورٹ نے خواتین ریزرویشن بل پر مرکز سے جواب طلب کرتے ہوئے چھ ہفتے کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے عرضی گزار اور نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کو وزارت قانون و انصاف کے ذریعہ داخل کردہ حلف نامہ کا جواب دینے کے لیے مزید تین ہفتوں کا وقت دیا۔ Women Reservation Bill 2008

سپریم کورٹ نے خواتین ریزرویشن بل پر مرکز سے جواب طلب کیا

دہلی: سپریم کورٹ نے لوک سبھا اور ودھان سبھا میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کے لیے خواتین ریزرویشن بل 2008 کو دوبارہ متعارف کرانے کی درخواست پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جے کے مہیشوری کی بنچ ہفتہ کو این جی او نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔ عرضی میں کہا گیا کہ اس بل کو پیش ہوئے 25 سال ہوچکے ہیں اور اسے لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا لیکن اب یہ لوک سبھا کی تحلیل کی وجہ سے ختم ہوگیا ہے۔ Women Reservation Bill 2008

بنچ نے مرکز کو ہدایت دی کہ وہ چھ ہفتے کے اندر اپنا جواب داخل کرے۔ نیز، سپریم کورٹ نے عرضی گزار اور نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کو وزارت قانون و انصاف کے ذریعہ داخل کردہ حلف نامہ کا جواب دینے کے لیے مزید تین ہفتوں کا وقت دیا۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن پیش ہوئے، انہوں نے درخواست کا مسودہ تیار کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے، 'ہمارے معاشرے کی ذہنیت خواتین پر جبر اور انہیں مساوی حقوق سے محروم کرنے کا باعث بنی ہے۔ اس میں تبدیلی اسی وقت ہو سکتی ہے جب خواتین سرکاری عہدوں پر اس طرح کی تبدیلیاں لانے کے لیے ہوں۔ اس معاملے کی دوبارہ سماعت اگلے سال مارچ میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Women Reservation: خواتین کو سرکاری ملازمت میں 33 فیصد ریزویشن دینے کا وعدہ

بتا دیں کہ خواتین ریزرویشن بل 2008 میں راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔ یہاں سے اسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ یہ بل 2010 میں راجیہ سبھا میں پاس ہوا تھا۔ تاہم، اس کی میعاد 2014 میں 15ویں لوک سبھا کی تحلیل کے ساتھ ختم ہو گئی۔ خیال رہے کہ خواتین ریزرویشن بل لوک سبھا اور تمام ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد نشستیں محفوظ رکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.