ETV Bharat / bharat

نابالغ کے اسقاط حمل کی جانچ کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم

سپریم کورٹ نے ایک نابالغ کے 26 ہفتہ کے حمل کو ختم کرنے سے متعلق عرضی پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم صادر کیا ہے۔

SC Order to formation of medical board
SC Order to formation of medical board
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 9:50 PM IST

چیف جسٹس آف انڈیا شرد اروند بوبڈے، جج اے ایس بوپنا اور جج وی راما سبرامنیم کی بینچ نے مرکزی حکومت اور ہریانہ حکومت کو نوٹس بھی جاری کیا۔

بینچ نے میڈیکل بورڈ کو 14 سالہ نابالغ حاملہ کی جانچ کرکے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

میڈیکل بورڈ کو یہ جانچ کرنا ہے کہ جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کے حمل کو ختم کرنا محفوظ ہوگا یا نہیں۔ بورڈ میں تین ڈاکٹرز کو شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ حمل کو ختم کرنے کی گنجائش کی جانچ کی جاسکے۔

متاثرہ لڑکی کی جانب سے وکیل وی کے بیجو نے بینچ سے میڈیکل بورڈ کو یہ ہدایت دینے کی درخواست کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.