ETV Bharat / bharat

Congress Reaction On SC Uphold Demonetization عدالت نے نوٹ بندی پر نہیں اس کے عمل پر تبصرہ کیا، کانگریس

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 3:42 PM IST

کانگریس ترجمان نے سپریم کورٹ کے نوٹ بندی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' کورٹ نے نوٹ بندی کے فیصلے پر نہیں اس کے عمل پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے نوٹ بندی کو غلط سمجھا اور اب بھی اسے غلط مانتی ہے۔ نوٹ بندی سے چھوٹے تاجر تباہ ہوگئے اور غیر منظم شعبہ کو بہت نقصان ہوا۔

SC did not upheld note ban; it was disastrous, says Congress
عدالت نے نوٹ بندی کے فیصلے پر نہیں، اس کے عمل پر تبصرہ کیا، کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نوٹ بندی اور اس کے نتائج اور اثرات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے بلکہ اس نے نوٹ بندی کے فیصلے کے عمل پر سوال اٹھایا ہے کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پیر کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یہ پروپیگنڈا کر رہی ہے کہ سپریم کورٹ نے نوٹ بندی کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے نوٹ بندی کے نتائج اور اثرات کے بارے میں نہیں بلکہ اس کے عمل کے بارے میں تبصرہ کیا۔ SC Did not Upheld Note Ban it was Disastrous says Congress

انہوں نے اسے بی جے پی کا بڑا پروپیگنڈہ قرار دیا اور کہاکہ کانگریس نے نوٹ بندی کو لے کر جو سوالات اٹھائے تھے آج بھی وہی سوالات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کنفیوژن پھیلا رہی ہے اور یہ پروپیگنڈا کر رہی ہے کہ نوٹ بندی کا فیصلہ درست تھا اور آج عدالت نے بھی اسے درست قرار دیا ہے، جبکہ فیصلے میں کہیں بھی ایسا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسی فیصلے سے جڑے ایک جج نے، جسے بی جے پی نوٹ بندی کے حق میں کہہ رہی ہے، نے اس فیصلے کے عمل پر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری سے لیا جانا چاہیے تھا۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ عدالت نے فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ان کی پارٹی نے بھی نوٹ بندی کو غلط سمجھا اور اب بھی اسے غلط مانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی سے نہ تو دہشت گردی ختم ہوئی اور نہ ہی کالے دھن کو روکا گیا۔ اس فیصلے سے چھوٹے تاجر تباہ ہوگئے ہیں اور غیر منظم شعبے کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ درست ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی کو اس مسئلہ پر پریس کانفرنس کرنا چاہیے اور نوٹ بندی کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.