ETV Bharat / bharat

Ashwini Kumar in the Supreme Court: امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ معاملے پر سماعت کے لئے سپریم کورٹ متفق

بی جے پی رہنما اشونی کمار اپادھیائے نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا کہ عدالت الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دے کہ وہ سماجوادی پارٹی (ایس پی) سمیت ان سیاسی پارٹیوں کے رجسٹریشن رد کردے، Ashwini Kumar in the Supreme Court جو الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کی مجرمانہ تاریخ کا انکشاف نہیں کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ اس عرضی پر سماعت کرنے کےلیے تیار ہے۔ Plea Seeking Disclosure of Criminal Background of candidate

author img

By

Published : Jan 18, 2022, 2:16 PM IST

مزید پڑھیں: Supreme Court Takes Notice of Orphans: سپریم کورٹ نے کووڈ کی وجہ سے یتیم ہوئے بچوں کا آج نوٹس لیا

سپریم کورٹ انتخابی میدان میں اترنے والے امیدواروں کے مجرمانہ تفصیل عام نہ کرنے پر متعلقہ سیاسی پارٹیوں کی تصدیق رد کرنے کے مطالبہ سے متعلق ایک مفاد عامہ کی عرضی پر جلد سماعت کے لئے تیار ہے۔ SC hearing on Disclosure of Criminal Background of candidate

عرضی گزار بھارتیہ جنتا پارتی (بی جے پی) کے رہنما اور وکیل اشونی کمار اپادھیائے نے آج چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی بینچ کے سامنے ’خصوصی ذکر‘کے تحت جلد سماعت کا مطالبہ کیا، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

اپادھیائے نے اترپردش اسمبلی الیکشن کے لئے نامزدگی کے عمل کو شروع ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو دائر کی گئی اپنی عرضی کو ’فوری سماعت کے قابل‘ بتاتے ہوئے جلد سماعت کی اپیل کی گئی تھی۔

عرضی گزار نے بتایا ،’’عرضی میں سپریم کورٹ سے گوہار لگائی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دے کہ وہ سماجوادی پارٹی (ایس پی) سمیت ان سیاسی پارٹیوں کے رجسٹریشن رد کردے، جو الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کی مجرمانہ تاریخ کا انکشاف نہیں کرتے ہیں۔‘‘

اپادھیائے نے اپنی عرضی میں الزام لگایا ہے کہ اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں کیرانا پارلیمانی حلقے سے سماجوادی پارٹی نے ناہید حسن کو انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا الزام ہے کہ حسن ایک گینگسٹر ہے لیکن سماجوادی نے اس امیدوار کے مجرمانہ ریکارڈ کو اخبارات ،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا میں شائع اور نشر نہیں کیا، اور نہ ہی اس کے انتخابات کی وجہ بتائی ہے۔

عرضی گزار کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں معلومات نہ دینا سپریم کورٹ کے فروری 2020 کے فیصلے کے خلاف ہے۔

مسٹر اپادھیائے کا کہنا ہے کہ اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے وقت سیاسی پارٹیوں کےلئے متعلقہ افراد کا مجرمانہ ریکارڈ عوامی کرنا لازمی ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.