ETV Bharat / bharat

Controversial Movie The Kerala Story سپریم کورٹ 15 مئی کو 'دی کیرالہ اسٹوری' پر سماعت کے لیے راضی - متنازعہ فلم دی کیرالہ اسٹوری

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے متنازعہ فلم 'دی کیرالہ اسٹوری پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 9, 2023, 9:30 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ 15 مئی کو متنازعہ فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر روک لگانے سے کیرالہ ہائی کورٹ کے انکار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔ مسٹر سبل نے خصوصی ذکر کے دوران معاملہ اٹھایا اور فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔

گزشتہ چند دنوں میں یہ چوتھی بار ہے جب یہ معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے فلم سے متعلق مختلف پہلوؤں پر سماعت کرنے سے انکار کردیا تھا۔سنشائن پکچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ اور سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جمعہ 5 مئی 2023 کو پورے ملک میں ریلیز ہونے والی ہے۔ تاہم مغربی بنگال حکومت نے امن و امان کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے 8 مئی کو اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں ہائی کورٹ کے 5 مئی کے حکم کی صداقت پر سوال اٹھایا گیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ فلم میں اسلام یا مسلمانوں کے خلاف کچھ قابل اعتراض نہیں ہے۔ امکان ہے کہ یہ معاملہ بدھ کو فلمساز اور ہدایت کار کی طرف سے اٹھایا جائے گا۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہا تھا کہ مغربی بنگال سیکولرزم کا علمبردار ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگ خوشی خوشی رہتے ہیں لیکن گذشتہ چند برسوں سے ایک سیاسی جماعت پرامن ماحول بگاڑنے کی سازش میں مصروف ہے۔ بنگال کے لوگ اس کی سازش کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت نے ریاست کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے متنازع فلم کیرالہ اسٹوری کی نمائش پر روک لگادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: The Kerala Story Banned in West Bengal مغربی بنگال میں فلم دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش پر پابندی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.