ETV Bharat / bharat

کیلاش ستیارتھی ڈبلیو ایچ او کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : May 23, 2021, 7:09 PM IST

نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی 'کووڈ-19 اور بچے' کے عنوان پر پیر کے روز 25 مئی کو ڈبلیو ایچ او کی 74 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں اہم مقرر کے طورپر دنیا بھر کے وزرائے صحت سے خطاب کریں گے۔

ستیارتھی ڈبلیو ایچ او کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کریں گے

نوبل انعام یافتہ اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پہلی مرتبہ معاشرتی طور پر کمزور اور پسماندہ بچوں کی طرف سے بولنے کے لیے مدعو کیا۔
مسٹر ستیارتھی ’کووڈ-19 اور بچے ‘ کے عنوان پر پیر کے روز 25 مئی کو ڈبلیو ایچ او کی 74 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں اہم مقرر کے طورپر دنیا بھر کے وزرائے صحت سے خطاب کریں گے۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں دنیا کے طبی امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور اسی کے مطابق پالیسیاں بنائی جاتی ہیں۔
اسمبلی کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں منعقد کیا جاتا ہے ۔ اس میں ڈبلیو ایچ او کے 194 رکن ممالک کے وزرائے صحت دیگر عالمی رہنما شریک ہوتے ہیں۔
مسٹر ستیارتھی اس موقع پر اقوام متحدہ ، عالمی رہنماؤں ، سربراہان مملکت اور دنیا بھر کے وزرائے صحت سے بچوں کی صحت اور تحفظ کے لیے فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کر یں گے ۔ ان کا ان بچوں پر خاص دھیان رہے گا جو دنیا کے سب سے زیادہ محروم ، قدرتی آفات اور وبائی امراض کا شکار ہیں۔
ان بچوں میں بھی وہ بچے شامل ہیں جو غیر محفوظ ہیں اور بچہ مزدوری، بچوں کی اسمگلنگ، جنسی استحصال اور زیادتی اور سڑکوں پربھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ اس میں قدرتی آفات سے دوچار اور خانہ جنگی کے سبب پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے بچے بھی شامل ہیں۔
۔ یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.