پروفیسر شانتی سری دھولیپوڑی پنڈت کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت تعلیم کی جانب سے آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ان کی مدت پانچ سال ہوگی۔ New Vice Chancellor of Jawaharlal Nehru University
آپ کو بتاتے چلیں کہ پروفیسر شانتی سری دھولیپوڑی پنڈت مہاراشٹر کے پونے یونیورسٹی میں بطور پروفیسر اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں۔ Pune University professor is first woman VC of JNU
پروفیسر شانتی سری دھولیپوڑی پنڈت نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کیا تھا۔ جہاں انہوں نے ایم فل میں یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ first woman VC of JNU
جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایم جگدیش کمار کی میعاد 26 جنوری 2021 کو ختم ہو گئی۔ وزارت تعلیم کی جانب سے 23 جنوری 2021 کو ان کی تقرری تک عہدے پر برقرار رہنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایم جگدیش کمار نے پروفیسر شانتی سری دھولیپوڈی پنڈت کی تقرری کے لیے نیک خواہشات پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: JNU Vice Chancellor Will Be Appointed Soon: جے این یو میں وائس چانسلر کی تقرری جلد
واضح رہے کہ وائس چانسلر کے عہدے کے لیے 27 اکتوبر 2020 کو درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ ایک سال بعد 2 اکتوبر 2021 کو جے این یو کے وائس چانسلر کے لیے دوبارہ درخواستیں طلب کی گئیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 11 اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔ وہیں پروفیسر ایم جگدیش کمار کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ M Jagdish Kumar Chairman of Grants Commission JNU