ETV Bharat / bharat

First Muslim Girl Fighter Pilot ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ منتخب - ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ

مرزا پور کی رہنے والی ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ بننے جا رہی ہیں۔ انہوں نے این ڈی اے امتحان میں 149 واں رینک حاصل کیا ہے۔ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہائی اسکول کا امتحان پاس کرنے کے بعد ہی انہوں نے ذہن بنا لیا تھا کہ وہ مستقبل میں فائٹر پائلٹ بنیں گی۔ First Muslim Girl Fighter Pilot

ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ منتخب

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 9:49 AM IST

مرزا پور: اگر حوصلے بلند ہوں تو کوئی بھی منزل مشکل نہیں ہوتی۔ انسان اپنی جدوجہد اور جذبے سے کوئی بھی منزل حاصل کر سکتا ہے۔ ہم بات کررہے ہیں مرزا پور کے ایک ٹی وی مکینک کی بیٹی کی، جو این ڈی اے کے امتحان میں 149 واں رینک حاصل کرکے بھارتیہ فضائیہ میں ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بننے جا رہی ہے۔ وہ اتر پردیش کی پہلی خاتون ہیں، جنہوں نے فائٹر پائلٹ میں جگہ بنائی ہے۔ تھانہ کوتوالی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والے ٹی وی مکینک کی بیٹی نے نہ صرف ضلع بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ٹی وی مکینک شاہد علی کی بیٹی ثانیہ مرزا نے این ڈی اے امتحان میں 149 واں رینک حاصل کیا ہے۔ ثانیہ مرزا کو بھارتی فضائیہ کی فائٹر پائلٹ کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم فائٹر پائلٹ خاتون ہوں گی۔ اس کے ساتھ وہ اتر پردیش کی پہلی فائٹر خاتون پائلٹ کا خطاب بھی جیت چکی ہیں۔ بیٹی کے اس مقام پر پہنچنے پر والدین کے ساتھ ساتھ گاؤں والے بھی فخر محسوس کر رہے ہیں۔Sania Mirza became countrys first muslim girl fighter pilot

ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ منتخب

ثانیہ مرزا نے بتایا کہ فائٹر پائلٹس میں خواتین کی تعداد کم ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے اور ملک کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ اونی چترویدی سے متاثر ہو کر میں نے ہائی اسکول کا امتحان پاس کرنے کے بعد ہی اپنا ذہن بنا لیا تھا کہ میں فائٹر پائلٹ بنوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یوپی بورڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے باوجود میں نے آج یہ مقام حاصل کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ این ڈی اے میں صرف سی بی ایس ای آئی ایس سی بورڈ کے بچے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں، لیکن میں نے کامیابی حاصل کی اور دکھایا کہ یوپی بورڈ کے بچے بھی این ڈی اے پاس کر سکتے ہیں۔ مجھے دو فائٹر پائلٹس میں جگہ بنانی تھی اور آج میں نے جگہ بنا لی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Para Powerlifting World Championships 2022 زینب خاتون نے پیرا پاور لفٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا

ثانیہ مرزا کا تعلق ضلع مرزا پور دیہات کوتوالی تھانہ علاقے کے تحت چھوٹے گاؤں جسوور سے ہے۔ ثانیہ کی پرائمری سے دسویں تک کی تعلیم گاؤں کے پنڈت چنتامنی دوبے انٹر کالج میں ہوئی ہے۔ اس کے بعد ثانیہ مرزا نے شہر کے گرو نانک گرلز انٹر کالج میں 12ویں کا امتحان پاس کیا ہے۔ ثانیہ مرزا 12ویں یوپی بورڈ ڈسٹرکٹ ٹاپر بھی رہ چکی ہیں۔ اس کے بعد ثانیہ مرزا نے سینچورین ڈیفنس اکیڈمی سے تیاری کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ جوائننگ لیٹر ایک دن پہلے آیا ہے۔ 27 تاریخ کو پونے جاکر جوائن کرنا ہے۔ ثانیہ مرزا اس کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین کے ساتھ ساتھ سینچورین ڈیفنس اکیڈمی کو دیتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.