ETV Bharat / bharat

سندیپ ماروا دبئی میں اعزاز سے سرفراز - اردو نیوز

سات عالمی ریکارڈ ہولڈر اور میڈیا بیرن ڈاکٹر سندیپ ماروا کو آرٹ اور ثقافت کے ذریعہ عالمی امن اور اتحاد کو فروغ دینے اور تعاون اور شراکت داری پر دبئی میں اعزاز سے نوازا گیا۔

sandeep marwah awarded honour in dubai
سندیپ ماروا دبئی میں اعزاز سے سرفراز
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 4:49 PM IST

متحدہ عرب امارات کے دبئی کے ہوٹل تاج میں ایک عظیم الشان تقریب کے دوران ابراہمک بزنس سرکل نے انتہائی متاثر کن شخصیت (2021 The Most Inspirational Personality of 2021) کے اعزاز سے سرفراز کیا۔

اس حوالہ سے ابراہمک بزنس سرکل کی منیجنگ ڈائریکٹر فاطمہ سوٹو نے کہا کہ ڈاکٹر سندیپ ماروا 27 ممالک میں کیس اسٹڈی، 40 سال سے میڈیا میں، 30 سالوں سے اسٹوڈیو کے کاروبار اور 27 برس سے تعلیم کے شعبہ میں کام کر رہے ہیں۔ عالمی میڈیا، فلم، آرٹ اور ثقافت میں ان کی لامحدود خدمات ہیں۔

میڈیا اور تفریحی صنعت میں انھیں تحقیق اور جدید خیالات پر عمل کرنے پر سات مرتبہ ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا ہے۔ انہیں دنیا بھر میں میں 800 سے زائد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

60 ممالک میں ثقافتی نمائندہ کے طور پر مختلف خطاب اور لقب سے نوازے گئے ہیں، یہ ایک اور عالمی ریکارڈ ہے۔ 2021 کی انتہائی متاثر کن شخصیت یعنی (2021 The Most Inspirational Personality of 2021) کا ایوارڈ معروف بزنس مین اور سماجی کارکن ایچ ای محمد العلی اور ابرہیمک بزنس سرکل کے صدر ایچ ای ڈاکٹر رافیل ناگل ابراہیمک نے شیخ جمعہ بن مکتوم جمعہ المکتوم کی سرپرستی میں دیا۔

ڈاکٹر سندیپ ماروا دنیا کے 145 ممالک کے 19000 میڈیا پیشہ ور افراد کے استاد ہیں۔ وہ اے اے ایف ٹی یونیورسٹی آف میڈیا اینڈ آرٹس کے بانی اور چانسلر ہیں۔

میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کمیٹی بی آئی ایس وزارت برائے صارف امور کی قومی صدر کے طور پر نامزد ہیں، اس وقت بھارت کے چیف اسکاؤٹ اور انٹرنیشنل چیمبر آف میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور انڈو متحدہ عرب امارات کے فلم و ثقافتی فورم کے صدر بھی ہیں۔

یہ ایوارڈ دبئی میں ایک عظیم الشان اجتماع میں پیش کیا گیا۔ جس میں بہت سے غیر ملکی سفراء اور اہم شخصیات موجود تھیں۔ جس میں متحدہ عرب امارات میں ڈنمارک کے سفیر، فرانز مائیکل اسکولڈ میلبین، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او موجے گلوبل ہولڈنگ راؤ سلوا ، ڈینگ ڈینگ ناہیل، متحدہ عرب امارات میں جنوبی سوڈان کے سفیر عدنان ساودی شامل ہیں۔

سٹرک مشیر نونگو، متحدہ عرب امارات میں تاجکستان کے سفیر شریفی بہادر محمودجوڈا اور متحدہ عرب امارات میں جمہوریہ بلغاریہ کے سفیر بوگدان کولاروف۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر سندیپ ماروا کو 'مین آف دی ایشیاء' اعزاز سے نوازا گیا

ڈیوڈ سلیمان، سلیمان کیپیٹل گروپ کے صدر، علی شبدر ریجنل ڈائریکٹر، وزارت برائے امور خارجہ زوہو کارپوریشن، کیان چونگ چی انوسٹمنٹ ایڈوائزر، ڈاکٹر بین ہینسن کنسلٹنٹ شمسی توانائی، رونن میکداشی، نائب صدر مارکیٹنگ سائبرجیم، جان سالزار، بانی اور صدر، گزیل ونڈ پاور اور ڈاکٹر آندریا کلاڈو گالوزو دی کپرموزا، سی ای او ہرکلیوس ہولڈنگ اور ابراہیمک بزنس سرکل کے شریک بانی بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.