ETV Bharat / bharat

ثنا خان نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی - ثنا خان کی شادی

بالی ووڈ کی سابق معروف اداکارہ ثنا خان نے فلمی دنیا کو خیر آباد کہنے کے بعد گزشتہ دنوں گجرات کے ایک عالم دین مفتی انس کے ساتھ سادگی کے ساتھ شادی کرلی ۔جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا ، لیکن اس کی رسمی طور پر تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

sdf
sfd
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 4:00 PM IST

Updated : Nov 22, 2020, 4:09 PM IST

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ اور بگ باس سیزن-6 کی رنراپ ثنا خان نے جمعہ کے روز ریاست گجرات کے انکلیشور میں ایک عالم دین مفتی انس سے انتہائی سادگی کے ساتھ شادی کر لی ۔

ثنا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر مفتی انس کے ساتھ اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ تصویر میں ثنا خان سرخ لباس میں اپنے شوہر کے ساتھ انتہائی حسین نظر آ رہی ہیں۔

ثنا نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ 'ہم نے اللہ کے لیے ایک دوسرے سے محبت کی، اللہ کے لیے ایک دوسرے سے شادی کی، اللہ پاک ہمیں دنیا میں ایک ساتھ رکھے اور جنت میں بھی دوبارہ ایک ساتھ ملاقات کرائے'۔

گذشتہ 20 نومبر سنہ 2020 کو تبلیغی جماعت کے سینئر رکن احمد لاٹ صاحب نے ان کا نکاح مسجد میں پڑھایا تھا، جہاں معروف مبلغ وعالم دین مولانا کلیم صدیقی بھی موجود تھے۔

سنیچر کو جب سیڑھیوں سے اپنے شوہر کے ساتھ اترتے ہوئے ثنا خان کی شادی کا ویڈیو وائرل ہوا تو دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹ پر ٹرینڈ کرنے لگا اور کئی گھنٹوں تک بھارت میں ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

شادی سے چند روز قبل 8 اکتوبر سنہ 2020 کو ثنا خان نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھ کر بالی ووڈ چھوڑنے کی جانکاری دی تھی، ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ اب مجھے بالی ووڈ میں کام کے لیے آفر نہ کیا جائے۔

ثنا خان کی فلمی زندگی کافی گلیمر سے بھرپور تھی، وہ بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی میزبانی میں معروف ٹی وی شو 'بگ باس' سزین 6 کی رنر اپ بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ کچھ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

ثنا خان کی کچھ فلموں کے نام ہیں: ہلا بول، جے ہو، وجہ تم ہو، ٹوائیلیٹ، ایک پریم کتھا۔ انہوں نے ٹی وی شو 'خطروں کے کھلاڑی' میں بھی حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ثنا نے تمل اور تیلگو فلموں، مثلا سِلم باٹم، تھمبکو اندھا اورو، مسٹر نوکیا اور تھلائیون میں بھی کام کیا ہے۔

Last Updated : Nov 22, 2020, 4:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.