ETV Bharat / bharat

Criminal Defamation Case on Nawab Malik: نواب ملک کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی بڑی بہن یاسمین وانکھیڑے NCB Zonal Director Sameer Wankhede's Elder Sister Yasmeen Wankhede نے ممبئی کی مقامی اندھیری عدالت میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور ریاستی کابینہ کے وزیر نواب ملک کے خلاف سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن انٹرویوز پر ان کے خلاف ہتک آمیز کلمات ادا کرنے کے معاملے پر مقدمہ درج کیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 19, 2021, 12:52 PM IST

Criminal Defamation Case on Nawab Malik
نواب ملک کے خلاف سمیر وانکھیڑے کی بہن نے مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا

پیشے سے وکیل یاسمین وانکھیڑے نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ مختلف غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ ہیں اور غریبوں کے لیے کام کرتی ہیں۔ نیز وہ شیوسینا کی فلمی ذیلی یونین چترپٹ سینا کی صدر بھی ہے اور مراٹھی فلمی صنعت سے وابست فنکاروں اور روزانہ کام کرنے والوں مزدوروں کے مسائل اور شکایات کو دور کرتی ہیں ۔

شیکایت میں یاسمین نے عدالت کو بتلایا کہ نواب ملک کی جانب سے ہتک عزت کلمات سے نوازے Nawab Malik Accused of Speaking Derogatory Words جانے کے بعد اسکی شبیہ کو اس کے علاقے کے لوگوں کی نظروں میں منسخ کر دیا دیا گیا ہے اور اسے غیر ضروری بحث کا موضوع بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پرھیں:

میری لڑائی شہر میں جاری ناانصافی کے خلاف ہے: نواب ملک

انہوں نے کہا کہ ملک نے انکے بھائی سمیر کے خلاف منشیات کے معاملے میں انکے داماد کے خلاف کارروائی کرنے پر ذاتی رنجش کی وجہ سے اس پر اور اس کے خاندان کے افراد کے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات لگانا شروع کر دیے نیز انہوں نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ ایک فلیچر پٹیل نامی شخص سے انکے ذاتی مراسم ہے اوروہ اسکے ساتھ ملکر بالی ووڈ میں غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔شیکایت کنندہ یاسمین نے نواب ملک پر یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ سوشل میڑیا پر وزیر نے، اسے بار بار 'لیڈی ڈان' کے خطاب سے نوازاہے۔

عدالت کو مزید بتلایا گیا کہ اس کی ایک اور تصویر ملک کی طرف سے شائع کی گئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ مالدیپ کے دورے کے دوران ہفتہ وصولی میں ملوث تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے ایک واٹس ایپ چیٹ اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا تھا جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے ایک ڈیلر کے ساتھ منشیات کی چیٹ کی تھی۔اس معاملے کی سماعت 25 فروری کو متوقع ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.