اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سے متعلق منشیات کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ممبئی ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پیر کی شام دہلی پہنچے۔
دہلی آنے کے بارے میں پوچھے جانے پر وانکھیڑے نے بتایا کہ انہیں طلب نہیں کیا گیا ہے، لیکن وہ کسی اور وجہ سے دہلی آئے ہیں۔
اپنے خلاف رشوت لینے کے الزامات پر انہوں نےبتایا کہ یہ بے بنیاد الزام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ منشیات کیس کی جانچ کے ساتھ ہیں۔
دریں اثنا، مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے آج بتایا کہ کروز ڈرگ کیس میں رشوت ستانی کے الزامات کے پیش نظر مسٹر وانکھیڑے کے خلاف ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کوبتایاکہ ''میں نے کروز کیس کے ایک گواہ پربھاکر سیل کا حلف نامہ دیکھا ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے کے لیے کوئی آگے نہیں آیا، اس لیے ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔‘‘
مزید پڑھیں:این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے سے خاص بات چیت
انہوں نے بتایاکہ "لیکن سیل سہار پولیس اسٹیشن گیا تھا لیکن وہاں کیا ہوا مجھے نہیں معلوم۔ میں اس معاملے میں جانکاری حاصل کروں گا۔‘‘
یو این آئی