پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 'سمادھان یاترا' کے دوران سمراٹ اشوک کنونشن سنیٹر واقع وگیان بھون میں مختلف محکموں کے ذریعہ کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کے سلسلے میں جائزہ میٹنگ کی۔ اس جائزہ میٹنگ میں ارکان پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل اورمختلف محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹری/ پرنسپل سکریٹری/ مختلف محکموں کے سکریٹریوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بیگوسرائے ضلع کے ڈی ایم چندرشیکھر سنگھ پریزنٹیشن کے ذریعے ضلع میں چل رہے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے ہر گھر نل کا جل، ہر گھرتک پک گلی اور نالی، بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم، وزیر اعلیٰ عزائم سیلف ہیلپ الا نس اسکیم/ کشل یوا پرو گرام، سات عزائم 1 کے تحت ضلع میں تعمیر کیے جانے والے پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ میں سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام، صنعتی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام، ماہی پروری وسائل کی ترقی، وزیر اعلیٰ انٹرپرینیورا سکیم، ایس سی ، ایس ٹی کی تعلیمی ترقی کے لیے رہائشی اسکول، وزیر اعلیٰ ایس سی ، ایس ٹی ہاسٹل گرانٹ منصوبہ، وزیر اعلیٰ کنیا اتھان اسکیم، اعلیٰ تعلیم کے لیے خواتین کا فروغ، اقلیتی ہاسٹل اسکیم، اقلیتی مسلم لاوارث/طلاق شدہ خواتین کی امدادی اسکیم، وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم، وزیر اعلیٰ پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات ہاسٹل اسکیم، دیگر پسماندہ طبقات کلیان ہاسٹل اسکیم(پسماندہ اورانتہائی پسماندہ طبقہ کے لیے)،، جننائک کرپوری ٹھاکر ہاسٹل اسکیم سمیت(انتہائی پسماندہ کے لیے) ہر کھیت آبپاشی کا پانی اور بال ہردئے منصوبہ سمت دیگر اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔
میٹنگ میں موجود عوامی نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کئے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے لیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ چائلڈ پروموشن اسکیم کے فوائد تیزی سے دلائیں، کوئی بھی اس سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ باڑھ میں زیر تعمیر پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کام کو تیزی سے مکمل کریں۔وزیر اعلیٰ کنیا اُتھان منصوبہ کے تحت، پیدائش کے دو سال مکمل ہونے پر آدھار رجسٹریشن کے بعد مکمل ٹیکا کاری کا کام تیزی سے کرائیں، کوئی بھی چھوٹے نہیں۔ اس پر خصوصی نگرانی رکھیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پٹنہ ضلع میں مزیدسیلف ہیلپ گروپ کی تشکیل کریں اور زیادہ سے زیادہ جیویکا دیدیوں کو اس سے جوڑیں۔مسوڑھی ریلوے گمتی پر آر او بی کی تعمیر کے ساتھ اپروچ پاتھ کے مسئلہ حل کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں بھی بہت سے کام کیے جارہے ہیں۔ پٹنہ ایمس کو ریاستی حکومت کی جانب سے مزید 25 ایکڑ زمین دی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی مریضوں کے لواحقین کے ٹھہرنے کا انتظام کیا جارہا ہے ، جس میںتقریباً 500 افراد ٹھہریں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی جانب سے اپنے علاقوں کے مسائل کے حوالے سے جو تجاویز دی جائیں ان پر غور کریں ۔ ڈویژنل کمشنر کمار روی نے سبز پودا اور ڈی ایم چندر شیکھر سنگھ نے مومینٹو پیش کر کے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا۔
جائزہ میٹنگ سے قبل وزیر اعلیٰ نے گیان بھون کی نچلی منزل پر جل، جیون ہریالی مہم، لوہیا سوچھ بہار مہم، مہادلت ترقیاتی پروگرام، آرگینک کھیتی کی مصنوعات، جیویکا دیدیوں کی مصنوعات سمیت دیگر پروگراموں پر مبنی نمائش کا معائنہ کیا۔ جائزہ میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ اور پٹنہ ضلع کے انچارج وزیر تیجسوی پرساد یادو، مالیات،کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، رکن پارلیمنٹ و جے ڈی یو کے قومی صدر رجیورنجن سنگہ عرف للن سنگھ، رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو، اراکین اسمبلی اوراراکین قانون سازکونسل، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری عامر سبحانی، ڈی جی پی آر ایس بھٹی، ایڈیشنل چیف سکریٹری/پرنسپل۔ متعلقہ محکموں کے سکریٹری/ سکریٹری، وزیر اعلی کے سکریٹری انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی گوپال سنگھ، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر کمار روی، انسپکٹر جنرل آف پولیس پٹنہ رینج راکیش راٹھی، ڈی ایم پٹنہ چندر شیکھر سنگھ، ایس ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھلون اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
یواین آئی