بہار میں ایسٹ سینٹرل ریل کے سمستی پور ریل ڈویژن کے حیاگھاٹ ۔ تھلوارہ اسٹیشن کے مابین واقع ریل پل نمبر۔16 پر باگمتی ندی کا پانی گاٹر پر آجانے کی وجہ سے سمستی پور۔ دربھنگہ ریل سیکشن پر آج دو پہر سے ریل گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔
سنیئر ڈویژنل کمرشیل منیجر اور میڈیا انچارج سرسوتی چندر نے منگل کو یہاں بتایاکہ 'ریل پل نمبر۔16 پر سیلاب کا پانی گاٹر پر چڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کی سیکوریٹی کے مد نظر آج دوپہر 1.30 بجے سے سمستی پور ۔ دربھنگہ ریل سیکشن پر سبھی گاڑیوں کی آمدور فت آئندہ حکم تک بند کر دی گئی ہے'۔
مزید پڑھیں: لالو حکومت میں افسروں کے کام کرنے کا طریقہ کسی سے پوشیدہ نہیں: سشیل
میڈیا انچارج سرسوتی چندر نے بتایاکہ اس ریل سیکشن سے گذرنے والی چار گاڑیوں کی آمدورفت آج رد کر دی گئی ہے ۔ وہیں اہم ریل گاڑیوں کی آمدورفت وایا دربھنگہ ۔ سیتامڑھی اور مظفر پور کی جائے گی ۔
یو این آئی