ETV Bharat / bharat

Samajwadi Party Names 159 Candidates: سماجو ادی پارٹی کی پہلی فہرست جاری، رامپور سے اعظم خان اور سوار سے عبداللہ اعظم

author img

By

Published : Jan 24, 2022, 8:16 PM IST

سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لیے پیر کو اپنے 159 امیدواروں پر مشتمل Samajwadi Party Names 159 Candidates پہلی لسٹ جاری کردی۔ پہلی لسٹ میں اکھلیش، اعظم خان، شیوپال جیسے پارٹی کے معروف چہروں کے نام شامل ہیں۔

UP polls: Samajwadi Party names 159 candidates; Akhilesh Yadav to contest from Karhal
سماجو ادی پارٹی کی پہلی فہرست جاری، رامپور سے اعظم خان اور سوار سے عبداللہ اعظم

سماج وادی پارٹی نے اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے 159 امیدواروں کی پہلی Samajwadi Party Names 159 Candidates فہرست جاری کی۔ جس میں پارٹی صدر اکھیلش یادو، اعظم خان سمیت شیوپال کے نام شامل ہیں۔

امیدواروں کی فہرست میں مین پوری کی کرہل اسمبلی حلقے سے پارٹی صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اور رامپور سیٹ سے محمد اعظم خان Azam Khan from Rampur جبکہ سوار اسمبلی حلقے سے اعظم کے بیٹے عبداللہ اعظم کا نام شامل ہے۔ فہرست میں دیگر معروف چہروں میں اٹاوہ کی جسونت نگر سیٹ سے شیوپال سنگھ یادو، کیرانہ سے ناہید حسن، بریلی کینٹ سے سپریا ایرن، سہارنپور ضلع کی نکڑ سیٹ سے ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کے نام شامل ہیں۔

سپریا ایرن نے حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر ایس پی کی رکنیت اختیار کی ہے جبکہ بی جے پی چھوڑ کر سائیکل کی سوار کرنے والے ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

جاری فہرست کے مطابق ضلع سہارنپور کی بیہٹ سیٹ سے عمر علی خان، سہارنپور (شہر) سے سنجے گرگ، سہارنپور دیہات سے آشوملک، دیوبند سے کارتیا رانا اور گنگوہ سے اندرسین کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس پی نے ضلع مظفر نگرکی چرتھاول سے پنکج کمار ملک، ضلع بجنور کی نجیب آباد سیٹ سے تسلیم احمد، نگینہ(ریزرو) سے منوج کمار پارس، بڑھا پور سیٹ سے کپل کمار، دھام پور سے نعیم الحسن، چاندپور سے سوامی اوم ویش، نورپور سے رام اوتار سنگھ، مرادآباد ضلع کی کانٹھ سیٹ سے کما ل اختر، ٹھاکردوار سے نواب جان، مرادآباد سے محمد ناصر، مرادآباد شہر سے محمد یوسف انصاری، کندرکی سے ضیاء الرحمان اور بلاری سے محمد عرفان کو ٹکٹ دیا ہے۔

پارٹی نے ضلع سنبھل کی چندوسی سیٹ سے وملیش، اسمولی سے پنکی سنگھ، سنبھل سے اقبال مسعود، گنور سے رام کھلاڑی سنگھ، ضلع رامپور کی چمروا سیٹ سے نصیر احمد خان، بلاسپور سے امرجیت سنگھ، ملک(ریزرو) سے وجئے سنگھ، امروہہ ضلع کے دھنورا سے وویک سنگھ، نوگاوں سادات سے سرمپال سنگھ، امروہہ سے محبوب علی، حسن پور سے مکھیا گرجر، میرٹھ ضلع کی سردھان سیٹ سے اتل ، ہستناپور(ریزرو) سے یوگیش ورما، کٹھور سے شاہد منظور، میرٹھ سے رفیق انصاری اور میرٹھ جنوب سے محمد عادل کا نام اپنے امیدواروں کی لسٹ میں شامل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.