ایسا ہی اتر پردیش کے ضلع ایودھیا میں دیکھنے کو ملا۔ جب سماج وادی پارٹی کے لیڈر پنڈت سمرجیت نے سماجوادی تیل تقسیم کرکے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔ دراصل ، اتر پردیش میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس لیے تمام سیاسی جماعتوں نے ابھی سے ہی اپنی طاقت دکھانا شروع کر دی ہے۔
ایس پی لیڈر کی انتخابی مہم کا یہ طریقہ ووٹرز اسلیے بھی پسند آرہا ہے کیونکہ بھلے ہی وہ 2022 کے انتخابات میں ووٹ کسی کو دیں، لیکن آج کی تاریخ میں انہیں آدھا لیٹر سرسوں کا تیل مفت مل رہا ہے، جس کی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 100 روپیہ ہے۔
سماج وادی پارٹی کے رہنما پنڈت سمرجیت نے دیہی خواتین میں سماجوادی سرسوں کا تیل مفت تقسیم کیا۔ یہی نہیں، سماج وادی پارٹی کے تین بڑے اعلانات کا ذکر سماجوادی سرسوں کے تیل کے شیشی کے اسٹیکر پر بھی کیا گیا ہے۔ ملائم سنگھ یادو، سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور ان کی اہلیہ ڈمپل یادو کی تصاویر بھی تیل کی شیشی پر اسٹیکر پر لگائی گئی ہیں۔
اتوار کو جسمانی طور پر معذور ایس پی لیڈر پنڈت سمرجیت نے دیہی علاقے کے بھرت کنڈ پپری جلال پور میں نشاد بستی پہنچنے کے بعد ایک درجن سے زائد خواتین میں آدھا لیٹر سرسوں کے تیل کی شیشی تقسیم کی۔
سرسوں کے تیل کی شیشی پر سماجوادی پارٹی کے تین بڑے اعلانات لکھے گئے ہیں جن میں 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار، ہر گھر میں 300 یونٹ بجلی مفت اور ایک کروڑ خواتین کو 1500 روپے کی سماجوادی پنشن کا ذکر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
اتر پردیش اسمبلی انتخابات: 45 چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کا اتحاد
اس حوالے سے ایس پی لیڈر پنڈت سمرجیت نے بتایا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ غریبوں کی پلیٹ سے کھانا غائب ہو رہا ہے، اسی وجہ سے دیہی خواتین میں سرسوں کا تیل تقسیم کیا گیا۔ کیونکہ اس وقت مارکیٹ میں سرسوں کا تیل 190 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔