ناگپور: ناگپور مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے رنگا ناتھ مشرا کمیٹی، محمود الرحمن کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیوں نے مسلمانوں کی حالت زار پر رپورٹ پیش کی ہے اور انہیں تمام شعبہ جات میں ریزرویشن دینے کی سفارش کی ہے لیکن اس کے باوجود اب تک مسلمانوں کو ریزرویشن کی فراہمی نہیں کی گئی ہے اور جس وقت کانگریس اور این سی پی کی سرکار تھی تو اس نے بھی ریزرویشن فراہمی کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ وفا نہیں کیا گیا ہے اس لئے آج مسلمانوں کو ریزرویشن فراہم کئے جانے پر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے سیڑھیوں پر بینر اٹھا کر احتجاج کیا ان کے ہمراہ ایس پی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ بھی تھے۔Abu Asim Azmi on Muslim Reservation
ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ کانگریس این سی پی کی سرکار میں مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اب تک مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن کو یقینی بنایا جائے کیونکہ تمام کمیٹیوں نے بھی اس کی سفارش کی ہے اس لئے ہمارا وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے مطالبہ ہے کہ مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں پانچ فیصد ہائیکورٹ نے جو ریزرویشن بحالی کی ہدایت دی تھی اسے برقرار رکھا جائے اور تمام شعبہ حیات میں باضابطہ طور پر ریزرویشن فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ریزرویشن کی فراہمی کیلئے سماجوادی پارٹی ایوان اسمبلی سے لے کر سڑکوں تک احتجاج کر رہی ہے اور اس پر مسلسل احتجاج جاری رہے گا جب تک مسلمانوں کو ریزرویشن کی فراہمی نہیں ہوتی ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔
یو این آئی