ETV Bharat / bharat

Abu Asim On Aurangzeb’s Tomb controversy: اورنگ زیب کی مزار کو بند کرنے کی ابوعاصم اعظمی نے مخالفت کی

author img

By

Published : May 20, 2022, 4:36 PM IST

ابوعاصم اعظمی Samajwadi Leader Abu Asmi نے اورنگ زیب کی مزار کو ابتدائی طور پر پانچ دن کے لیے بند رکھنے کے فیصلے Aurangzeb’s Tomb controversy کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مزار کی حفاظت کرنی چاہیے اور اگر کوئی دھمکی دیتا ہے تو اس پر کارروائی کرنی چاہیے۔ مندر مسجد تنازع کے دوران ملک بربادی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

Abu Asim On Aurangzeb’s Tomb controversy: اورنگ زیب کی مزار کو بند کرنے کی ابوعاصم اعظمی نے مخالفت کی
Abu Asim On Aurangzeb’s Tomb controversy: اورنگ زیب کی مزار کو بند کرنے کی ابوعاصم اعظمی نے مخالفت کی

ممبئی: اورنگ زیب رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کو زائرین کے لیے بند Aurangzeb’s Tomb Closed for 5 Days کر نے پر رکن اسمبلی اور مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے سخت اعتراض درج کراتے ہوئے اس پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت نے مزار پر جو پابندی عائد کی ہے، وہ سراسر غلط ہے، اس مزار پر زائرین کو حاضری کی اجازت دی جانی چاہیے۔ اس مزار کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور کسی کی دھمکی سے زائرین کے داخلہ پر پابندی اور مزار کو مقفل کرنا درست نہیں ہے۔

ابوعاصم اعظمی Samajwadi Leader Abu Asmi نے کہا کہ ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس سے کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔ نفرت کی سیاست عام ہے، ملک برباد ہو رہا ہے۔ جی ڈی پی گر رہی ہے۔ اسی طرح ماحول خراب کر نے کے لیے مندر مسجد کی سیاست بھی جاری ہے۔ کبھی شیو لنک مسجد سے نکلنے کا دعوی کیا جاتا ہے اور مسجد کو بند کر دیا جاتا ہے۔ عوام روزی روٹی کیلئے ترس رہی ہے لیکن سرکار اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب سے متعلق نوجوان نسلوں میں غلط اور گمراہ کن تاریخ پیش کی گئی ہے، وہ اعتدال پسند اور عدل پسند بھی تھے۔ انہوں نے بلا تفریق و مذہب و ملت ملک رعایا کی حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پانچ دنوں کے لیے مزار کو بند کیا گیا وہ قانون کے خلاف ہے۔ حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ اس سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Aurangzeb’s Tomb Closed: اورنگ زیب کے مزار کو پانچ دنوں کےلیے بند کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ جو حالات پیدا ہوئے ہیں، اس میں عمل کا ردعمل بھی فطری ہے۔ اگر کوئی مزار کی زیارت کرنا چاہتا ہے تو اس پر پابندی عائد کرنا غیر قانونی ہے۔ حکومت کو مزار کی حفاظت کا انتظام کرنا ضروری ہے۔ کوئی دھمکی دیتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی۔ وہیں گیان واپی مسجدتنازع پر ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ مسجد کی جگہ پر خالص مسجد ہی تعمیر ہوتی ہے اس پر کوئی غاصب نہیں ہوسکتا اور قبضہ والی زمین پر مسجد بنانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور یہ غیر شرعی ہے کوئی بھی مسلمان ایسا ہر گز بھی نہیں کر سکتا۔Abu Asim On Aurangzeb’s Tomb controversy

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.