ETV Bharat / bharat

سلمان نے 'سیٹی مار' نغمہ کے لئے الو ارجن کا شکریہ ادا کیا - etv bharat urdu

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سیٹی مار گانے کے لئے جنوبی ہند فلموں کے سپراسٹار الو ارجن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سلمان نے ’سیٹی مار‘ نغمہ کے لئے الو ارجن کا کیا شکریہ

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 9:17 PM IST

پربھودیوا کی ہدایتکاری میں بنی سلمان خان کی فلم ’رادھے یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کا پہلا نغمہ ریلیز کردیا گیا ہے۔’سیٹی مار ‘ ایک ڈانس نمبر ہے جس میں سلمان اور دیشا پٹانی ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس گانے کے لئے سلمان خان نے الو ارجن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سلمان خان نے اس گانے کا لنک ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’الو ارجن سیٹی مار کے لئے شکریہ آپ نے جس انداز سے گانا پرفارم کیا ہے وہ باکمال ہے۔ آپ کا رقص ، انداز اور سادگی ہر بات لاجواب ہے۔ خیال رکھیں اور محفوظ رہیں۔ آپ کے اہل خانہ کو بہت سارا پیار۔ لو یو بھائی‘‘۔

الو ارجن نے بھی سلمان کے اس ٹویٹ کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے سلمان کے اس ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’’شکریہ سلمان گرو۔ آپ سے ستائش ملنا بہت بڑی بات ہے۔ یہ بہت ہی خوبصورت اشارہ ہے۔ رادھے کا جادو اسکرین پر دیکھنے کا انتظار ہے اور دیکھنا چاہتا ہوں کہ مداحوں کا سیٹی مار آپ کے ساتھ کیسا رہتا ہے۔ پیار کے لئے شکریہ‘‘۔

اہم بات یہ ہے کہ ’رادھے:یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘میں سلمان خان کے ساتھ دیشا پٹانی ، رندیپ ہوڈا اور جیکی شروف کے بھی اہم کردار ہیں۔ فلم کو سلمان خان فلمز نے زی اسٹوڈیوز کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔ یہ فلم رواں برس عید کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.