ETV Bharat / bharat

سلمان رُشدی کا اپنے اگلے ناول کے لیے بھارت کے سفر کا امکان - دیپا مہتا کی فلم مڈ نائٹس چلڈرن

مصنف سلمان رشدی کا اپنی اگلی کتاب کے لیے بھارت واپس آنے کا امکان ہے۔

Salman Rushdie
Salman Rushdie
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 2:15 PM IST

'دی بُکر پرائز' جیتنے والا مصنف سلمان رشدی نے ٹائمز لِٹ فیسٹ کے ایک سیشن میں کہا کہ اگلا ناول بھارت میں ترتیب دیا جائے گا جس کے لیے انہیں واپس بھارت آنا پڑے گا۔

برسوں سے ملک سے دور رہنے والے مصنف سلمان رشدی اپنی اگلی کتاب کے لیے بھارت واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سلمان رشدی نے کہا کہ 'دس برسوں میں، میں نے زیادہ تر مغربی ناول لکھے ہیں۔ یہ ناول زیادہ تر امریکہ تھوڑا بہت انگلینڈ پر مبنی تھے اور اب مجھے لگتا ہے کہ شاید یہ ہندوستان واپس آنے کا وقت ہے۔

سلمان رشدی آخری بار سنہ 2013 میں دیپا مہتا کی فلم 'مڈ نائٹس چلڈرن' کی تشہیر کے لیے بھارت آئے تھے جو ان کی بُکر پرائز فاتح کتاب پر مبنی تھی۔

رُشدی کا بھارتی دورہ اکثر تنازعات میں الجھے رہتا ہے کیونکہ ان کی 1988 کی کتاب 'سٹینِک ورسیز' بین الاقوامی سطح پر مذہبی ناراضگی کا باعث بنی تھی جس کے بعد انہوں نے بھارت کا دورہ کرنے سے گریز کیا۔

بھارت واپس آنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی اعتراضات یا سیکورٹی پرابلمس نے ان کی بھارت واپسی کو کافی مشکل بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات میرے لیے ہندوستان آنا کافی مشکل ہو جاتا ہے اس کی وجہ مذہبی اعتراضات ہوتی ہے یا بعض اوقات سکیورٹی آپریشن میں پھنس جاتا ہوں جس کی وجہ سے میرے لیے وہاں رہنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

خود کو 'بامبے بوائے' کہنے والے مصنف سلمان رشدی نے بھارت واپس آنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اعتراضات یا سکیورٹی کے مسائل نے ملک واپس آنا بہت مشکل بنا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.