ETV Bharat / bharat

Salman Khurshid Slams BJP ملک ناگپور سے نہیں چلے گا، سلمان خورشید - سلمان خورشید کا میرٹھ دورہ

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی نے نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولی ہے اور اسی دکان سے بی جے پی کو پریشانی ہے۔ Salman Khurshid Slams BJP

سلمان خورشید میڈیا سے بات کرتے ہوئے
سلمان خورشید میڈیا سے بات کرتے ہوئے
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 11:01 AM IST

سلمان خورشید کی میڈیا سے بات چیت

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما سلمان خورشید نے بھارت جوڑو یاترا سے متعلق میڈیا سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے بھارت جوڑو یاترا سے متعلق بی جے پی بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک ناگپور سے نہیں چلے گا، یہ ملک پیار و محبت سے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹھ کے ہیروز نے ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس لیے میرٹھ کے لوگ بھارت جوڑو یاترا میں بھی دہلی پہنچیں گے اور یاترا کو کامیاب بنائیں گے۔ Salman Khurshid slams bjp in press meet in meerut

مزید پڑھیں:۔ Jairam Ramesh Criticise BJP بی جے پی بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں پروپیگنڈہ کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا نے دیگر پارٹیوں کے لوگوں کو جوڑنے کی کوشش ہے۔ اس یاترا میں سب کو شامل کرنے کی کوشش جاری رہی ہے۔ کانگریس قائدین نے نوجوانوں سے بھارت جوڑوں یاترا میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑوں یاترا ملک سے نفرت کو ختم کرکے محبت کا پیغام دینے کا کام کر رہی ہے اور اس یاترا کا مقصد بھی یہی ہے کہ بھارت جس طرح سے مختلف مذاہب اور سماج سے مل کر بنا ہے، اسی طرح سب کو مل کر قومی یکجہتی اور اتحاد کو قائم کرنا ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ناگپور کے قائدے سے نہیں چلے گا بلکہ یہ محبت سے چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا اپنے قائد کی تعریف نہیں کرسکتا؟ کیا میں راہل گاندھی کی ستائش نہیں کرسکتا یا اس کے لئے بھی مجھے ناگ پور فون کرنا پڑے گا۔ کچھ کہنے سے پہلے مجھے ان سے (آر ایس ایس) سے پوچھنا پڑے گا۔ راہل گاندھی نے ملک میں ایک تحریک شروع کردی ہے اور وہ تحریک بے روزگاری، غربت اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف ہے، کیا یہ بی جے پی کے لئے کافی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.