ETV Bharat / bharat

Salman Chishti Video Viral: سلمان چشتی اور پولیس افسر کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ویڈیو وائرل - گرفتار ہسٹری شیٹر سلمان چشتی

نوپور شرما کے خلاف متنازعہ بیان کے سلسلے میں گرفتار ہسٹری شیٹر سلمان چشتی اور پولیس افسر کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں پولیس چشتی سے کہہ رہی ہے کہ اگر نشہ کی حالت میں بیان دے گا تو بچ جائیں گے۔ سی او سندیپ سرسوات نے بھی وائرل ویڈیو کے حوالے سے وضاحت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق ریاستی وزیر تعلیم واسودیو دیونانی نے حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔Salman Chishti Arrest Case

سلمان چشتی اور پولیس افسر کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jul 7, 2022, 8:59 AM IST

اجمیر _ گزشتہ رات درگاہ کے علاقے کے ہسٹری شیٹر سلمان چشتی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس دوران ہسٹری شیٹر سلمان چشتی اور پولیس افسر کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد کئی سوالات پیدا ہو رئے ہے۔ ان کی گفتگو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ CO ajmer dargah and salman chishti video viral

سلمان چشتی اور پولیس افسر کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ویڈیو وائرل

جب سلمان چشتی کو گھر سے لایا جا رہا تھا تو پولیس اہلکار کو انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’اگر بیان دیا کہ تم نشے میں تھے تو تم ہے تو بچ جاؤ گے‘۔ اس گفتگو کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ دوسری طرف سابق ریاستی وزیر تعلیم واسودیو دیونانی نے اس معاملے میں راجستھان حکومت پر خوشامد کی انتہا کا الزام لگاتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی ہے۔ درگاہ تھانے کے ہسٹری شیٹر سلمان چشتی کی گرفتاری کے وقت جب انہیں گھر سے تھانے لایا جا رہا تھا۔ اس دوران پولیس افسر نے سلمان چشتی سے پوچھا کہ آپ نے یہ بیان کس نشہ میں دیا ہے؟ پھر ایک پولیس والے نے کہا کہ وہ ابھی تک نشے میں ہے۔ اس پر پولیس افسر نے سلمان سے کہا کہ اگر وہ کہتا ہے کہ وہ نشے میں تھا تو بچ جائے گا۔

اس بارے میں سی او درگاہ سندیپ سرسوات نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو درست ہے، لیکن اس میں بات ادھوری ہے۔ جس کے بارے میں ایشو بنایا جا رہا ہے۔ سرسوت نے کہا کہ مجھے سی او کے عہدے پر جوائن ہوئے 20 دن ہوچکے ہیں۔ میرا سلمان چشتی کو ریلیف دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ بلکہ سلمان چشتی جن کی اشتعال انگیز ویڈیو ان کے نوٹس میں آئی تھی، اسی وقت ان کے خلاف تھانے میں سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سرسوت نے بتایا کہ سلمان چشتی تھانے کا ہسٹری شیٹر ہے اور وہ عادی مجرم ہونے کے ساتھ ساتھ منشیات کا عادی بھی ہے۔ گرفتاری کے دوران انہیں اعتماد میں لے کر تھانے لایا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ سلمان چشتی نے نشے میں دھت ہو کر دیواروں پر ٹکر ماری اور حملہ کیا۔ ساتھ ہی اسے خادم محلے سے گرفتار کرنا بھی ایک مشکل کام تھا۔ اسی لیے رات گئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور بات کرتے ہوئے اسے تھانے لایا گیا۔ اس میں میرا کوئی برا ارادہ نہیں تھا۔

یہاں اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، سابق ریاستی وزیر تعلیم اور اجمیر شمالی کے ایم ایل اے واسودیو دیونانی نے فیس بک پر حکومت پر خوشامدی کی انتہا کا الزام لگایا۔ دیونانی نے لکھا کہ پولیس ایک مجرم کو سمجھا رہی ہے، وہ نشے میں تھا تاکہ اسے بچایا جا سکے۔ یہ اشوک گہلوت کی پولیس ہے جو اجمیر درگاہ کے خادم سلمان چشتی کو بچا رہی ہے جس نے نوپور شرما کی گردن مانگی تھی۔ ہمارا خیال تھا کہ مجرم کو سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کنہیا لال کو بھی راجستھان پولیس نے سیکورٹی نہیں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : Salman Chishti Threatening Video Goes Viral: نوپور شرما کو جان سے مارنے کی دھمکی کا ویڈیو وائرل، سلمان چشتی فرار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.