ETV Bharat / bharat

The Kashmir Files: ''سادھوؤں کو کشمیر میں زمین الاٹ کی جائے''

فلم دیکھنے والے مہامنڈلیشور رادھے رادھے بابا نے کہا کہ "ویدک روایات کو تباہ کرنے کے لیے گھناؤنے جرائم کیے گئے اور کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ نئی نسل کو ان حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے۔" Saints On The Kashmir Files

''سادھوؤں کو کشمیر میں زمین الاٹ کی جائے''

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 9:20 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے بی جے پی رہنما دیپک جین نے بدھ کو دو سینماہال بک کرائے اور سینکڑوں 'سادھوؤں' کے ساتھ فلم 'دی کشمیر فائلز' دیکھی۔ اس موقع پر سنتوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ انہیں وادیٔ کشمیر میں زمین الاٹ کی جائے تاکہ وہ وہاں ویدک روایات کو دوبارہ قائم کر سکیں۔ Saints Watched the Movie The Kashmir Files

''سادھوؤں کو کشمیر میں زمین الاٹ کی جائے''
''سادھوؤں کو کشمیر میں زمین الاٹ کی جائے''

فلم دیکھنے والے مہامنڈلیشور رادھے رادھے بابا نے کہا کہ "کشمیر بھگوان کشیپ اور بھگوان شنکر اچاریہ کی عبادت گاہ کی سرزمین ہے۔ ویدک زمانے میں کشمیر کو پنڈتوں کے نام سے جانا جاتا تھا۔ آج ہم تمام سنتوں، مہامنڈلیشور اور بٹوک اس فلم کو دیکھنے آئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ویدک روایات کو تباہ کرنے کے لیے گھناؤنے جرائم کیے گئے اور کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ نئی نسل کو ان حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے۔"

بابا نے کہا کہ "میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے فیصلے کے لئے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں پی ایم سے یہ بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ جموں اور کشمیر میں سنتوں کو زمین مختص کریں تاکہ ہم وہاں ویدک روایات کو قائم کر سکیں۔''

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کو اسے اسکول کے نصاب میں شامل کرنا چاہیے تاکہ طلبہ کے لیے خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا جائے۔

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے جین نے کہا، "آج ہم نے اپنے مہامنڈلیشور اور سنتوں کے لیے فلم کی نمائش کی تاکہ سماج کو اس مذموم حرکت کی حقیقت معلوم ہو سکے جس سے کشمیری پنڈتوں کو گزرنا پڑا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.