اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں 25 روپیہ گنے کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعلی کے اس اعلان کے بعد ریاست میں سیاست بھی سرگرام ہوگئی ہے۔
وہیں کانگریس کے ریاستی جنرل سیکریٹری سچن چودھری نے ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال میں 25 روپیہ گنّے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 25 روپیہ بڑھاکر حکومت کسانوں کی بے عزتی کر رہی ہے۔ سچن چودھری کے مطابق کم از کم سو روپیہ گنے کی قیمتوں میں اضافہ ہونا چاہئے تھا۔
سچن چودھری نے مزید کہا کہ ایک طرف پیٹرول 60 روپیہ سے بڑھ کر 100 روپیہ تک پہنچ گیا اور یہ کسان مخالف حکومت کسانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: گنے کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تین سو ساٹھ روپیہ فی کنٹل گنے کا دام ہے جبکہ وہاں پر بجلی فری ہے۔ اترپردیش میں تو ملک کی سب سے مہنگی بجلی ہے اسلئے یہاں دام اور زیادہ ہونا چاہیے۔