ETV Bharat / bharat

صدف چودھری نے یو پی ایس سی میں 23 واں رینک حاصل کیا - muslim candidate

یو پی ایس سی امتحان میں صدف نے اپنی دوسری کوشش میں 23 واں رینک حاصل کیا۔ صدف کے مطابق وہ روز 8 سے 10 گھنٹے امتحان کی تیاری گذشتہ 2 برس سے کر رہی تھیں اور انہوں نے بغیر کوچنگ کے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

sadaf chaudhry
sadaf chaudhry
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 11:52 PM IST

Updated : Sep 25, 2021, 1:36 PM IST

یو پی ایس سی امتحان کے نتائج کا اعلان آج ہو گیا ہے۔ اس میں شوبھم کمار نے سول سروسز امتحان 2020 میں ٹاپ کیا۔ وہیں جاگریتی اوستھی اور انکیتا جین نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس فہرست میں 23 واں رینک حاصل کرنے والی روڑکی کی صدف چودھری ہیں، جنہوں نے دوسری بار میں یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

صدف چودھری نے یو پی ایس سی میں 23 واں رینک حاصل کیا

صدف کے مطابق وہ روز 8 سے 10 گھنٹے امتحان کی تیاری گذشتہ 2 برس سے کر رہی تھیں، انہوں نے بغیر کوچنگ کے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

صدف نے بتایا کہ انہیں امید تو تھی کہ وہ کامیاب ہوں گی البتہ 23 وہ مقام انہوں نے نہیں سوچا تھا، اس کامیابی سے صدف کا پورا خاندان کافی خوش ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے جنوری 2021 میں منعقدہ سول سروسز امتحان 2020 کے تحریری حصے اور اگست-ستمبر 2021 میں منعقد پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر انڈین سول سروسز، انڈین فارن سروسز، انڈین پولیس سروسز اور سینٹرل سروسز، میں تقرری کے لیے شام کے وقت حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔

اس میں 545 مرد اور 216 خواتین سمیت کل 761 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے اور کل ملا کر 761 امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی آئی ٹی گریجویٹ شبھم کمار نے سول سروسز امتحان میں ٹاپ کیا

Last Updated : Sep 25, 2021, 1:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.