ETV Bharat / bharat

پنجاب انتخابات 2022: شرومنی اکالی دل اور بھوجن سماج وادی پارٹی میں اتحاد - شرومنی اکالی دل

شرومنی اکالی دل اور بہوجن سماج پارٹی نے پنجاب میں 2022 کے اسمبلی انتخابات کےلیے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب انتخابات 2022: شرومنی اکالی دل اور بھوجن سماج وادی پارٹی میں اتحاد

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 3:53 PM IST

آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے پنجاب کی سیاست میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 2022 میں منعقد ہونے والے انتخابات میں شرومنی اکالی دل، بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ اتحاد کرے گی۔

سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ ’آج کا دن پنجاب کی سیاست کا نیا دن ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ سی اے ڈی اور بی ایس پی 2022 کے اسمبلی انتخابات اور آئندہ منعقد ہونے والے دیگر انتخابات میں مل کر مقابلہ کریں گے۔ بادل نے مزید بتایا کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں شرومنی اکالی دل کل 117 نشستوں میں سے 97 پر مقابلہ کرے گی جبکہ بی ایس پی 20 حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔

اکالی دل اور بی ایس پی نے 27 سال قبل 1996 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں مل کر مقابلہ کیا تھا اور ان کے اتحاد نے لوک سبھا کی 13 نشستوں میں سے 11 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس وقت بی ایس پی نے 3 نشستوں پر مقابلہ کرکے تمام 3 حلقوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سی اے ڈی نے 10 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے جن میں سے 8 حلقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ پنجاب میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.