دہلی میں واقع ایران کلچر ہاؤس میں آج 8واں شیخ سعدی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فارسی زبان و ادب کی تحقیقاتی و مطالعاتی تعلیم سے متعلق 13 افراد کو سعدی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ Saadi Award Program held at Iran Culture House
اس موقع پر ایرانی سفیر علی چگینی نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج 13 سعدی ایوارڈ کو تین مختلف زمروں میں تقسیم کرکے فارسی زبان کی ترویج و ترقی میں اہم خدمات انجام دینے والے افراد میں سے مخصوص افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام لوگ نہ صرف بھارت میں بلکہ دیگر ممالک میں بھی شیخ سعدی کے خیالات کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایران کلچر ہاؤس دہلی میں کلچرل کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے کہا کہ فارسی صدیوں تک زندہ رہنے والی زبان کا نام ہے۔ بھارت میں آٹھ سو برس تک فارسی کو سرکاری زبان کا درجہ حاصل رہا ہے اور ابھی بھی سو سے زائد مراکز میں فارسی زبان کی تعلیم جاری ہے۔ ایران کلچر ہاؤس ان کی خدمات کے اعتراف میں سعدی ایوارڈ کا انعقاد گزشتہ آٹھ برس سے کرتا آ رہا ہے۔ اس میں فارسی کے اساتذہ، اسکالرز اور فارسی سے منسلک افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ ارشد فریدی ’ سعدی خوانی ایوارڈ‘ سے سرفراز
دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر علیم اشرف نے بتایا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انہیں آٹھویں مرتبہ سعدی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایوارڈ فارسی ادب کی مجموعی خدمات پر دیا جاتا ہے۔