ETV Bharat / bharat

افغانستان کی موجودہ صورت حال پر کُل جماعتی اجلاس جاری - وزیر خارجہ ایس جے شنکر

مرکزی حکومت مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو افغانستان سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرنے کے لیے وزیراعظم مودی نے وزارت خارجہ کو ہدایات دی تھی۔ اسی سلسلے میں پارلیمنٹ کی انیکسی میں کُل جماعتی اجلاس جاری ہے اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈرز کو افغانستان کے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں۔

s jaishankar
وزیر خارجہ ایس جے شنکر
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 8:56 AM IST

Updated : Aug 26, 2021, 11:27 AM IST

مرکزی حکومت نے افغانستان کی صورت حال پر بات کرنے کے لیے آج صبح 11 بجے کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈرز کو بریفنگ دیں گے۔ مرکزی حکومت افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے مشن اور وہاں کی موجودہ صورتحال کے حکومتی جائزے پر اہم معلومات دے سکتی ہے۔

یہ اجلاس اس وقت سامنے آیا ہے جب اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے افغانستان کے بحران پر بیان جاری کرنے کو کہا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور راجیہ سبھا میں ایل او پی ملیکا ارجن کھڑگے بھی میٹنگ میں موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے گذشتہ پیر کو اس حوالے سے معلومات دی تھی۔ اس سے قبل وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو افغانستان سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کریں۔

اس تعلق سے تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈرز کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔''وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "افغانستان میں پیش رفت کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہدایت کی ہے کہ وزارت خارجہ، سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں کو افغانستان کی پیش رفت سے آگاہ کریں۔‘‘پارلیمانی امور کے وزیر پرلہاد جوشی اس حوالے سے مزید معلومات دیں گے۔

jaishankar to brief floor leaders of all political parties on afghanistan situation
وزیر خارجہ ایس جے شنکر تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈرز کو افغناستان کے متعلق بریفنگ دیں گے

یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارتی حکومت افغانستان سے اپنے شہریوں کو نکال رہی ہے کیونکہ طالبان 15 اگست کو افغان دارالحکومت کابل میں صدارتی محل میں داخل ہوئے اور افغانستان میں اپنی حکومت کے فتح کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان صحیح ہیں یا غلط یہ مستقبل طے کرے گا: مولانا ارشد مدنی

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد بھارت وہاں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے میں مصروف ہے۔ بھارتی سفارت خانے کے ملازمین سمیت کئی بھارتیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت کو کابل سے روزانہ دو پروازیں چلانے کی اجازت ملی ہے۔

بھارت نے 17 اگست کو یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ افغان شہریوں کو ہنگامی ای ویزا جاری کرے گا جو افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد موجودہ حالات کے پیش نظر ملک آنا چاہتے ہیں۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ بھارت نے منگل تک افغانستان سے 228 بھارتی شہریوں سمیت 626 افراد کو نکالا ہے۔ پوری نے پہلے بتایا تھا کہ 228 ہندوستانی شہریوں سمیت 626 افراد کو افغانستان سے نکالا جا چکا ہے۔ انخلا کیے جانے والے افغان سکھوں کی تعداد 77 ہے۔

Last Updated : Aug 26, 2021, 11:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.