ETV Bharat / bharat

Putin Modi Phone Call پوتن اور مودی کی ٹیلیفونک گفتگو، جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیر خارجہ کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 7:53 PM IST

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روسی صدر پوتن نے 9، 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں اپنے عدم شرکت سے متعلق وزیراعظم مودی کو آگاہ کیا اور بتایا کہ روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔

Etv Bharat
روسی صدر پوتن اور وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم دفتر کے ایک سرکاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے متعدد امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور حال ہی میں جوہانسبرگ میں ختم ہونے والی برکس سربراہی کانفرنس سمیت باہمی تشویش کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران صدر پوتن نے 9 اور 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں اپنے عدم شرکت سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ روس کی نمائندگی ان کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ روس کے اس فیصلے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بھارت کی جی 20 صدارت کے تحت تمام اقدامات کے لیے روس کی مسلسل حمایت کے لیے صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے قبل جمعہ کے روز روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ پوتن جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے بھارت کے دورے کا منصوبہ نہیں بنا رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ توجہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن پر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پوتن جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والی 15ویں برکس سربراہی کانفرنس میں ذاتی طور پر شرکت کے لیے نہیں گئے تھے بلکہ ان کی نمائندگی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.