مرکزی وزیر نتن گڈکری نے گزشتہ چار دنوں میں ایندھن کی قیمتوں میں تین بار اضافے کو درست قرار دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اور یہ صورتحال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے۔Oil Prices Increased Due to Russia-Ukraine war
جب ان سے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، ’’ہندوستان میں 80 فیصد تیل درآمد کیا جاتا ہے۔ روس-یوکرین جنگ کے دوران بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ وزیر نے کہا کہ ہم 2004 سے ہندوستان کو خود کفیل بنانے پر زور دے رہے ہیں، 'جس کے ساتھ ہمیں اپنا ایندھن خود بنانے کی ضرورت ہے، مقامی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیتوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، چار دنوں میں یہ تیسرا اضافہ ہوا