ETV Bharat / bharat

Russia-Ukraine War: بائیڈن کی یوکرینی صدر سے بات چیت - یوکرین روس تنازعہ

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہاکہ "صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ مل کر روس سے متاثرہ علاقے میں اپنی فوجی سرگرمیاں فوری طور پر روکنے اور ہنگامی امدادی ٹیموں کو وہاں منتقل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔" Biden Talk To President of Ukraine

جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر بات کی
جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر بات کی
author img

By

Published : Mar 4, 2022, 1:00 PM IST

یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ 'زپورجیا' پر روسی حملے کے بعد آگ لگ گئی۔ اس واقعے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات کی اور روس سے متاثرہ علاقے میں اپنی فوجی سرگرمیاں فوری طور پر روکنے اور ہنگامی امدادی ٹیموں کو وہاں جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ وائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی۔ Biden Talk To President of Ukraine

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہاکہ "صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ مل کر روس سے متاثرہ علاقے میں اپنی فوجی سرگرمیاں فوری طور پر روکنے اور ہنگامی امدادی ٹیموں کو وہاں منتقل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔" بائیڈن نے امریکی محکمہ توانائی کے نیوکلیئر سیکورٹی کے انڈر سکریٹری اور نیشنل نیوکلیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے منتظم سے بھی بات کی۔

وہیں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد کہا کہ ابھی یوکرین میں حالات مزید خراب ہونگے۔ ماسکو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی رہنما کے ایک معاون نے بتایا کہ انکی (پیوتن) میکرون کے ساتھ 90 منٹ تک بات چیت ہوئی۔ اس گفتگو کے دوران پیوتن کا پورے یوکرائن پر قبضہ کرنے کا ارادہ کھل کر سامنے آیا۔

مزید پڑھیں:۔ Fire at Europe's largest nuclear power plant یوکرین: یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ میں لگی آگ

ماسکو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی رہنما کے ایک معاون کا کہنا تھا کہ ’صدر پوتن نے ہمیں جو کچھ بھی کہا، اس میں ہمیں یقین دلانے کے لیے کچھ نہیں تھا‘۔ وہ آپریشن جاری رکھنے کے لیے بہت پرعزم نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ پوتن پورے یوکرین پر کنٹرول چاہتے ہیں۔ وہ اپنے الفاظ میں یوکرین کو 'غیر نازی' کرنے کے لیے اپنے آپریشن کو انجام تک پہنچائیں گے۔'

"آپ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ الفاظ کس حد تک چونکا دینے والے اور ناقابل قبول ہیں اور صدر نے انہیں کہا کہ یہ جھوٹ ہے،" معاون نے کہا کہ '' جب میکرون نے پوتن سے شہری ہلاکتوں سے بچنے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی اجازت دینے کے لیے بات کی، تو صدر پیوتن نے جواب دیا کہ وہ اسکی حمایت میں تھے لیکن انکا کوئی ایسا ارادہ نہیں تھا۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.