روس اور یوکرین کے درمیان فائر بندی کے لیے مذاکرات آج بیلاروس کی سرحد پر ہوں گے۔ یوکرین اور روس نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کا وفد مذاکرات کے لیے کیئو سے روانہ ہوگیا ہے۔ Russia Ukraine Crisis
دوسری جانب روس نے یوکرین کے جنوبی شہر خرسون پر کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے جس کی یوکرینی فورسز نے تردید کردی۔
مزید پڑھیں:۔ Russia Ukraine War: روس یوکرین جنگ میں اب تک دو ہزار شہری ہلاک
علاوہ ازیں دوسرے اہم ترین شہر خارکیف میں روسی پیرا ٹروپرز کے اترنے کے بعد اسکی یوکرینی فورسز سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔ دارالحکومت کیئو سمیت کئی شہروں پر روسی حملوں کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
یوکرینی صدر نے اب تک 6 ہزار روسی فوجیوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ روس نے یوکرین میں چار سو اٹھانوے روسی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
(یو این آئی)