ETV Bharat / bharat

Controversy in JNU over Non-veg: جے این یو میں نان ویج کھانے پر اے بی وی پی کا ہنگامہ، خونی جھڑپ

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 10:42 PM IST

Updated : Apr 11, 2022, 3:16 PM IST

لفٹ گروپ کے طلبہ کا کہنا ہے کہ جب ہاسٹل میس مینول میں اتوار کو ویج اور نان ویج دونوں ہی طے ہیں تو پھر دونوں چیزیں کیوں نہیں بنیں گی۔ دوسری طرف اے بی وی پی کے طلبا کا الزام ہے کہ جب ہاسٹل میں گذشتہ نو دنوں سے نوراتری کی پوجا ہو رہی ہے اور آج رام نومی ہے تو پھر یہاں نان ویج کھانا کیسے بن سکتا ہے ABVP Protest Over Non-veg Food۔

نان ویج کو لے کر جے این یو میں ہنگامہ، بائیں بازو اور اے بی وی پی کے طلباء میں جھڑپ

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں نان ویج کھانے کو لے تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اور لفٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن آپس میں لڑ پڑے، جس میں دونوں فریق کو کافی جوٹیں آئی ہیں۔ اس جھڑپ میں زخمی ہوئے طلبہ کو اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ واقعے کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کسی سے بات نہیں ہوئی۔ ABVP Protest Over Non-veg Food

جے ایی یو میں نان وجی کھانے کو لے کر خونی جھڑپ

دوپہر میں نان ویج کھانے کو لے کر دو طلبہ تنظیموں کے درمیان شروع ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے کیمپس کا ماحول کافی گرم ہوگیا۔ وہیں شام کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کی جانب سے اسٹوڈنٹ سینٹر میں میٹنگ بلائی گئی۔ اس دوران اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اور بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جو خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی، جس میں اے بی وی پی اور بائیں بازو کی طلبہ یونین دونوں کے کارکنان کو چوٹیں آئیں۔ وہیں بائیں بازو کی طالب علم تنظیم کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے کو لے کر یونیورسٹی انتظامیہ سے شکایت کی گئی ہے۔ دہلی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ اس پورے واقعہ کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کسی اہلکار سے بات نہیں ہو سکی۔

دراصل اس بار کاویری ہاسٹل کی میس میں نان ویجیٹیرین کھانا پیش کرنے پر تنازع کھڑا ہوا۔ دراصل، دائیں بازو کے کچھ طلباء نے کاویری ہاسٹل میں نوراتری پوجا کا پروگرام منعقد کیا ہے۔ ان طلبا نے میس سپروائزر سے کہا تھا کہ وہ نوراتری کے دوران میس میں نان ویجیٹیرین کھانا پیش نہ کریں لیکن اتوار کو میس میں میٹ سپلائیر میٹ لے کر پہنچ گیا۔ اس پر دائیں بازو کے طلبہ اس سے الجھ پڑے اور اس سے میٹ واپس لے جانے کے لیے کہنے لگے۔ تبھی میٹ سپلائیر کی حمایت میں لیفٹ ونگ کے طلباء آ گئے اور وہ میس میں میٹ کی ڈیمانڈ کرنے لگے۔ دراصل آج اتوار ہے اور اس دن میس میں سبزی اور نان ویجیٹریئن دونوں طرح کے کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔

ایک بار پھر اس معاملے پر دائیں اور بائیں بازو کے طلباء کے درمیان بحث اتنی بڑھ گئی کہ ہاتھا پائی تک ہوگئی۔ وہاں موجود کچھ طلباء نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ کو ختم کرایا اور دونوں گروپوں کو الگ کر دیا۔ اس دوران میٹ سپلائیر میٹ لے کر واپس چلا گیا۔ لیکن معاملہ اب زور پکڑ رہا ہے۔ الزامات اور جوابی الزامات کا دور شروع ہو چکا ہے۔ واقعہ کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ لیفٹ گروپ کے طلباء کا کہنا ہے کہ جب ہاسٹل میس مینول میں اتوار کو ویج اور نان ویج دونوں ہی طے ہیں تو پھر دونوں چیزیں کیوں نہیں بنیں گی۔ دوسری طرف دائیں بازو کے طلباء کا الزام ہے کہ جب ہاسٹل میں گزشتہ نو دنوں سے نوراتری کی پوجا ہو رہی ہے اور آج رام نومی ہے تو پھر یہاں نان ویجیٹیرین کھانا کیسے بن سکتا ہے۔

بائیں بازو نے اس معاملے کو لے کر وائس چانسلر سے شکایت کی ہے۔ وہ اپنے گٹ سے ملاقات کے بعد مزید حکمت عملی تیار کر رہے ہیں جب کہ دائیں بازو کے طلباء بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ دراصل جے این یو میں بائیں بازو اور دائیں بازو کا جھگڑا بہت پرانا ہے اور دونوں کے درمیان جھگڑا کسی نہ کسی معاملے کو لے کر چلتا رہتا ہے۔ کیمپس میں اب کچھ دنوں سے امن تھا، لیکن لگتا ہے یہ نیا تنازع اتنی جلدی ختم ہونے والا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے این یو میں اے بی وی پی اور بائیں بازو اتحاد کارکنوں کے درمیان جھڑپ

Last Updated : Apr 11, 2022, 3:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.